۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
News ID: 372767
26 ستمبر 2021 - 14:21
مولانا ناظم حسین مانٹوی

حوزہ/ غازی پور کے موضع مانٹہ کے ایک نہایت متقی و پرہیزگار عالم باعمل مولانا سید ناظم حسین عابدی عالم ملکوت کی جانب کوچ کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پرآشوب زمانہ کی بے رخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فلک چھولسی نے کہا: سال گزشتہ میں اتنے زیادہ علماء کے داغ مفارقت سے روبرو نہیں ہوئے تھے جتنا اس سال غم و الم کے سمندر میں غرق ہوئے ہیں، ابھی تو علامہ حسن زادہ آملی کا سوم ہی ہوا کہ ۱۸/صفر ۱۴۴۳ھ بمطابق ۲۶/ستمبر ۲۰۲۱ع کی صبح میں غازی پور کے موضع مانٹہ کے ایک نہایت متقی و پرہیزگار عالم باعمل مولانا سید ناظم حسین عابدی کی خبر رحلت سننے کے مل گئی۔

مولانا موصوف نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا: عالم کی خالی ہوئی جگہ کوئی چیز پُر نہیں کرسکتی۔ ہمیں علماء کی رحلت پر بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے۔

مولانا غافر رضوی نے مزید بیان کیا: استاذ الاساتذ مولانا ابنِ علی واعظ صاحب قبلہ کے غم کا مداوا بھی نہیں ہونے پایا تھا کہ مولانا ناظم صاحب قبلہ کی رحلت ہوگئی۔ قوم تشیع کو جتنا علمی خسارہ اس سال ہوا ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

مولانا نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیان کیا: ہم جملہ پسماندگان مرحوم بالخصوص ان کے فرزند ارجمند جناب مولانا عرفان عابدی مانٹوی سے یہی کہیں گے کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، آپ اس غم میں اکیلے نہیں ہیں۔ خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .