۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا رضی حیدر زیدی کے والد

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی نےکہا:  پھندیڑی سادات ضلع امروہہ کے باشندہ، نہایت متقی، متواضع اور پرہیزگار انسان، مولانا سید رضی حیدرزیدی صاحب قبلہ اور مولانا شان حیدر زیدی صاحب قبلہ کے والد محترم جناب سید امیرحیدرزیدی ابن سید تاثیر حسین زیدی کا آج 2صفر 1443ھ بمطابق 10ستمبر2021ء بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا رضی حیدر زیدی صاحب کے والدکی وفات پرملال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی نےکہا:  پھندیڑی سادات ضلع امروہہ کے باشندہ، نہایت متقی، متواضع اور پرہیزگار انسان، مولانا سید رضی حیدرزیدی صاحب قبلہ اور مولانا شان حیدر زیدی صاحب قبلہ کے والد محترم جناب سید امیرحیدرزیدی ابن سید تاثیر حسین زیدی کا آج 2صفر 1443ھ بمطابق 10ستمبر2021ء بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔

موصوف تقریباً 15روز سے مرادآباد کے ہاسپٹل میں آئی سی یو کی حالت میں ایڈمٹ تھے، اولاد نے والد کا حق ادا کرتے ہوئے اپنی انتہک کوششیں کیں کہ امیرحیدر صاحب کو مزید زندگی مل جائے لیکن مشیت کا منظور نظرمزید زندگی دینا نہیں تھا لہٰذا مرحوم اپنی اولاد کو روتا بلکتا چھوڑکر بارگاہ ایزدی کی طرف کوچ کرگئے"اِنَّا للہ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ"۔

مولانا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: مرحوم نے اپنی اولاد میں سے دو فرزندوں کو صنف روحانیت سے منسلک کیا جو ان کی آخرت کے لئے بہترین ذخیرہ ثابت ہوگا۔ مرحوم کی تدفین آج شام مغرب سے پہلے ہوجائے گی، تمام مؤمنین سے گزارش ہے کہ نمازوحشت قبر اور دعائے مغفرت میں یاد رکھیں نیز ایک مرتبہ سورہ حمد اور تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت فرماکر مرحوم کی روح کو ایصال فرمائیں۔

مولانا غافر رضوی نے مزید بیان کیا: ہم مرحوم کے اہل خانوادہ کی بابت صبر جمیل اور اجرجزیل کے خواہاں ہیں ، بالخصوص مولانا رضی حیدر اور مولاناشان حیدر کی خدمت میں ان کے والد محترم کی تسلیت پیش کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں کہ ہم آپ لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔  

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali husain IN 08:10 - 2021/09/13
    0 0
    Marhom bohut hi nek insan the elaqe ke log un ki bohut izzat karte hen esi wajah se un ke janze uor soyam ki majlis me log un ne kaseer tadad me shirkat ki. Allah un ki magferat farmay uor bachun ko sabr ata farmay
  • سید محمد حسین IN 08:44 - 2021/09/15
    0 0
    اناللہ و اناالیہ راجعون اللہ مرحوم کی مگفرت کرے بہت نیک سیرت شریف النفس بہت اچھے اخلاق کے مالک مہمان نواز ہردل عزیز علاقہ کی عظیم شخصیت جس کو بلا تفریق مذہب و ملت لوگ پسند کرتے ہوں، دو عالموں کے والد، صلہ رحم کرنے والے، محب اہلبیت علیہم السلام ، ایسے افراد زمانہ میں کم ہوتے ہیں جو حضرت علی علیہ السلام کے قول کے مصداق ہوتے ہیں : زندہ رہو تو لوگ ملنے کی تمنا کریں مرجاؤ تو گریہ کریں ۔ میں مرحوم کے خانوادہ کی رف سے حوزہ نیوز کے شکر گزار ہیں کہ وہ علماء کی دل کی دھڑکن بنی ہوئی ہے۔ اللہ حوزہ نیوز کو مزید ترقی عا فرمائے