منگل 25 فروری 2025 - 16:43
دین و مذہب کے مؤثر مبلغ مولانا سید نعیم عباس عابدی کی تدفین، نماز وحشت کی درخواست

حوزہ/ آپ جملہ علمائے عظام ،طلاب ذوی الاحترام اور مومنین کرام کی خدمت میں عرض ہے کہ ان مرحوم کی تدفین ان کے وطن نوگانواں سادات میں انجام پا چکی ہے لہذا آپ سب سے مولانا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرنے اور نماز وحشت پڑھنے کی عاجزانہ التجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افسوس صد افسوس کہ دین و مذھب کے نہایت موثر و دلسوز مبلغ و مروج کلیم اہل بیت مولانا سید نعیم عباس عابدی صاحب قبلہ کئی روز علیل اور زیر علاج رہنے کے بعد آج 25 فروری 2025 کو بروز منگل علی الصباح دہلی کے ہولی فیملی ہاسپٹل میں ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ، رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ

بلاشبہ یہ فراق و فقدان ان کے اہل خانہ بلکہ تمام اہل اسلام و ایمان کے لئے نہایت المناک اور دلخراش سانحہ ہے لہذا ہم سب کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اور ارحم الراحمين پروردگار کی بارگاہ اقدس میں ان مرحوم کی مغفرت ، قبولئ طاعات و عبادات ، بلندئ درجات اور تمام پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔

نیز آپ جملہ علمائے عظام ،طلاب ذوی الاحترام اور مومنین کرام کی خدمت میں عرض ہے کہ ان مرحوم کی تدفین ان کے وطن نوگانواں سادات میں انجام پا چکی ہے لہذا آپ سب سے مولانا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرنے اور نماز وحشت پڑھنے کی عاجزانہ التجا ہے۔

نماز وحشت و دعائے مغفرت برائے مولانا سید نعیم عباس مرحوم ابن مولانا محمد سبطین مرحوم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha