۶ مهر ۱۴۰۰ |۲۰ صفر ۱۴۴۳ | Sep 28, 2021
حجۃ الاسلام و المسلمین آقای رضا شاکری

حوزہ/حجۃ الاسلام و المسلمین آقای رضا شاکری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: یہ دلخراش واقعہ یقیناً ہندوستان کے شیعہ علماء کرام، خاص کر مرحوم کے اہل خانہ، لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے معروف عالم باعمل حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ابن علی اعلی اللہ مقامہ مرحوم کی رحلت پر نمائندہ جامعہ المصطفی ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین آقای رضا شاکری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح:

بسم الله الرحمن الرحیم

وبشر الصابرين الذين إذاأصابتهم مصيبة قالوا إنا لله وإنا إليه راجعون.

بڑے افسوس اور دکھ کے ساتھ، مجھے ہندوستان میں نہایت فعال اور سرگرم مخلص و ہمدرد مبلغ دین و شریعت،مشفق و خلیق،اور نہایت منکسر مزاح استاد حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا ابن علی واعظ رحمت اللہ علیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔

یہ دلخراش واقعہ یقیناً ہندوستان کے شیعہ علماء کرام ،آساتیذ اور طلاب،  خاص کر مرحوم کے اہل خانہ، لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

میں اپنی جانب سے ہندوستان کے اس کے اس برجستہ عالم دین اور مخلص استاد و مبلغ اور مؤلف و مترجم کے معزز کنبہ ،ان کو تسلیت اور ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تمام اراکین کی طرف سے مرحوم کے معزز و محترم اہل خانہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔

 رضا شاکری
 نمایندہ جامعہ المصطفی - ہندوستان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 13 =