۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام شاکری

حوزہ/ ہندوستان کے معروف شاعر اور مداح اہل بیت علیہم السلام،متقی،مکتب اہل بیت(ع) اور انقلاب اسلامی کے حقیقی پیروکار مرحوم رضا سرسوی کے  انتقال پُر ملال پر ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،ہندوستان میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین شاکری نے اپنے ایک پیغام میں، ہندوستانی برجستہ شاعر اور ادیب رضا سرسوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملت ہندوستان اور مرحوم و مغفور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«إنا لله و إنا إلیه راجعون»

متواضع،زاہد،پرہیزگاراور سلالۃ السادات ممتاز شاعر، مداح اہل بیت علیہم السلام اور قرآنی تعلیمات اور معارف کو شعر و شاعری کی زبان میں فروغ دینے والے جناب نوشہ رضا سرسوی ابن رئیس الحسن رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔

یہ جلیل القدر شاعرانقلابی،ثابت قدم اور امام خمینی (رح) اور مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے عقیدت مندوں سے ایک تھے، مرحوم زندگی بھر اسلامی انقلاب اور نظریہ انقلاب کے ساتھ وفادار اور مدافع رہے۔

یہ ناخوشگوار سانحہ،ہندوستانی شیعوں اور خصوصاً مرحوم و مغفور کے عقیدت مندوں، علماء، شعراء اور اس عظیم شاعر کی منفرد شاعری سے استفادہ کرنے والے عام لوگوں کے لئے ایک عظیم فقدان ہے۔

ہم اس عظیم مصیبت کے موقع پر ، ہندوستانی علماء، شعراء اور خصوصاً شہر سرسی سادات کے شیعوں،اہل خانہ بالخصوص مرحوم کے بیٹوں سمیت دیگر پسماندگان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور اجر عظیم کی تمنا کرتے ہیں۔خداوند متعال سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جد امجد حضرت سید الشہداء ابا عبداللہ علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

شریک غم رضا شاکری 
سربراہ نمائندگی جامعۃ المصطفی ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .