۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رضا سرسوی

حوزہ/ صدر مجلس علماء راجستھان قم ایران نے کہا کہ گر کسی شاعر میں انداز میثمی اور جذبہ فرزدقی دیکھنے کو ملتا تھا وہ تھے شاعر اہلبیت جناب رضاسرسوی مرحوم اعلی اللہ مقامہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نقی حسین جعفری، صدر مجلس علماء راجستھان قم ایران نے کہا کہ اگر کسی شاعر میں انداز میثمی اور جذبہ فرزدقی دیکھنے کو ملتا تھا وہ تھے شاعر اہلبیت جناب رضاسرسوی مرحوم اعلی اللہ مقامہ وارفع درجاتہ جو برجستہ ہر دشمن اہلبیت علیہم السلام کو چاہے وہ داخلی ہو یا خارجی اپنے مخصوص انداز فکر کو اپنے بہترین اشعار کی صمصام میں ڈھال کر جواب دیتے تھے۔

تاریخ گواہ ہے جب جب بھی دشمنوں کی طرف سے اسلام کی جس اساس پہ بھی حملہ ھوا شاعر اہلبیت جناب رضا سرسوی نے اسکا دندان شکن جواب اپنے اشعار سے دیا چاہے وہ حملہ نماز و روزہ پہ ہوا ہو یا عزاداری سیدالشھداء پہ یا مرجعیت و ولی فقیہ پر۔ دور حاضرر کے فرزدق مرحوم رضا سرسوی نے فورا اپنے  میثمی انداز میں اسکا دفع کیا اور اپنے اشعار کے ذریعے اسکا جواب دیا۔

یقینا گلستان شعراء اہلبیت علیہم السلام میں سے گل رضا کا ٹوت جانا صنف شعراء و شیعہ قوم.کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 

میں رب کریم کی بارگاہ میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ھوں  اور انکے غم زدہ بیٹے اور بیٹی اور دیگر اعزاء و اقارب کی.خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .