۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سرسی سادات

حوزہ/ خطیبِ بزم سید قنبر عباس نقوی سرسوی نے کہا کہ شعراء کرام کو حق ہے کہ وہ اپنے مقدر پر فخر و ناز کریں لیکن یاد رہے کہ جن اشخاص و کردار کو امیرالمونینؑ نے پسند نہیں کیا اُنھیں فضیلت کے عنوان سے پیش کرنا خوشنودی مولائے متقییانؑ کا سبب نہ ہوگا۔آپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شعراء کرام سے عاجزانہ اپیل کی کہ ایسے اشعار پڑھیں جنھیں امامؑ کی موجودگی میں پڑھ سکیں-

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرسی سادات کی ادبی تنظیم بزمِ گلہاۓ سخن کی ماہانہ طرحی نشت شوال المکرم میں معتبر شاعرِ اہلبیتؑ اور معروف صاحبِ بیاض نوّاب سرسوی مرحوم کے دولت کدے پر صاحبِ دیوان شاعرِ اہلبیتؑ اور صدر بزم سید خورشید انور زیدی ارم سرسوی کی صدارت میں مصرعہ " حدودِ فرشِ عزا کربلا سے ملتی ہیں" کے تحت منعقد ہوئی۔

سرسی سادات کی ادبی تنظیم بزمِ گلہاۓ سخن کی ماہانہ طرحی نشت

بزم کا آغاز حجۃ السلام مولانا سید شمیم حیدر قُمی سرسوی نے تلاوت کلام پاک اور تلاوتِ حدیثِ کساء سے کیا، محمد مہدی سرسوی نے نعتِ سرورِ کائناتؑ پیش کی نظامت حجۃ السلام مولانا سید فیضان رضا نقوی سرسوی نے کی ۔

سرسی سادات کی ادبی تنظیم بزمِ گلہاۓ سخن کی ماہانہ طرحی نشت

اس موقع پر خطیبِ اسلامی اور سرپرستِ بزم الحاج سید قنبر عباس نقوی سرسوی نے فرامینِ آئمہ معصومینؑ کے حوالے سے شعراء اہلبیتؑ خصوصاً شعراء کربلا کا مقام و منزلت واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ معصومینؑ نے ہر دور میں شعراء اہلبیتؑ کا استقبال کرتے ہوئے دعائوں اور تحائف سے نوازا آپؑ نے شعر گوئی کو دُعا اور عبادت قرار دیا ہے امام جعفر صادقؑ نے کمیت اسدی کے اشعار پر بہت گریہ اور بعد میں اُس کے حق میں یوں دُعا فرمائی کہ پرور دگار اِس کے اُن گناہوں کو معاف کرے جو اِس نے پہلے کیے ہیں اور اُنھیں بھی معاف کردے جو یہ بعد میں کرے گا ۔ امامؑ نے ابی ہارون کو بلا کرکہا تم اشعار پڑھوں اور ایسے ہی پڑھنا جیسے لوگوں کے درمیان پڑھتے ہو۔

سرسی سادات کی ادبی تنظیم بزمِ گلہاۓ سخن کی ماہانہ طرحی نشت

آخرِ تقریر میں خطیبِ بزم نے کہا کہ شعراء کرام کو حق ہے کہ وہ اپنے مقدر پر فخر و ناز کریں لیکن یاد رہے کہ جن اشخاص و کردار کو امیرالمونینؑ نے پسند نہیں کیا اُنھیں فضیلت کے عنوان سے پیش کرنا خوشنودی مولائے متقییانؑ کا سبب نہ ہوگا۔آپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شعراء کرام سے عاجزانہ اپیل کی کہ ایسے اشعار پڑھیں جنھیں امامؑ کی موجودگی میں پڑھ سکیں-

سرسی سادات کی ادبی تنظیم بزمِ گلہاۓ سخن کی ماہانہ طرحی نشت

مولانا سید فیضان رضا سرسوی نے بھی نظامت فرماتے ہوئے شعراء اہلبیتؑ کے مقام و منزلت پر دلائل کے ساتھ گفتگو کی۔ اس طرحی بزم میں ارم سرسوی، نشتر سرسوی، عُرفی سرسوی، عباس سرسوی ، نقی سرسوی ، شوکت سرسوی، ابنِ نواب سرسوی، ضیغم سرسوی، چاند خاں سرسوی، رعنا سرسوی ، شاویز سرسوی ، میر صادق سرسوی، فیروز سرسوی ، عباس غدیر الحسن سرسوی ، ماسٹر علی عباس نواب سرسوی، حیدر سرسوی، روح العباس سرسوی و دیگر شعرائے کرام نے انتہائی خوبصورت مفاہیم کو شعری پیراہن میں پیش کیا۔

سرسی سادات کی ادبی تنظیم بزمِ گلہاۓ سخن کی ماہانہ طرحی نشت

اشعار کی تفصیلات سرسی سادات یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہے۔ اس ماہانہ طرحی بزم میں مثلِ گزشتہ اراکین بزم کے ساتھ کثیر تعداد میں محبانِ حضرات اہلبیتؑ نے شرکت فرمائی، شاعرِ اہلبیتؑ سہیل اصغر ابنِ نواب سرسوی و برادران نے نزرِ معصومینؑ علیہم السلام پیش کا اہتمام کیا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 06:24 - 2023/04/26
    0 0
    کیا میں آپ کی تنظیم میں شمولیت کر سکتا ہوں !