۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کرگل میں یوم جمہوریہ ہند پر آنلائن مشاعرے کا انعقاد

حوزہ/ محفل میں بزم ادب کے اراکین کے علاوہ لداخ اور بیرون لداخ سے بہت سارے شعراء و ادباء ،اسکالرز اور  شایقین ادب بھی شریک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بزم ادب آی۔ کے ۔ایم ۔ٹی ۔کرگل لداخ کی جانب سے 73 ویں یوم جمہوریہ ہند کی مناسبت سے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

کووڈ19 کے مد نظر یہ مشاعرہ فضائے مجازی کے توسط سے انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے میں کرگل سے تعلق رکھنے والے شعرائے کرام نے شرکت کی۔

بزم ادب کے وائس چیرمین جناب محمد علی نوشین کے علاوہ مشہور قصیدہ گو و شنا شاعر جناب غلام قادر زکی، جناب مرتضی شاداب، معروف پرکی شاعر جناب حاجی علی بابا، جناب محمد حسین رہنما ، جناب ہادی بلتی اور خمار تومیلی نے یوم جمہوریہ کے موضوع پر مقامی زبانوں کے علاوہ اردو زبان میں خوبصورت اشعار پیش کیے۔

محفل کی صدارت جناب محمد علی نوشین نے کی جبکہ مشہور شاعر، ماہر لسانیات و براڑ کاسٹر جناب مختار زاہد کرکتی نے اپنے منفرد انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے۔

محفل میں بزم ادب کے اراکین کے علاوہ لداخ اور بیرون لداخ سے بہت سارے شعراء و ادباء ،اسکالرز اور شایقین ادب بھی شریک تھے۔

محفل کا آغاز بزم ادب کے سیکرٹری جناب قادر ذکی صاحب کے خطبہء استقبالیہ سے ہوا جبکہ آخر میں خمار تومیلی کی جانب سے اظہار تشکر کے ساتھ محفل اختتام پزیر ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .