۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام تین روز جشن محفل کا انعقاد

حوزہ/ جشن ولادتِ با سعادت خامس آل عبا حضرت امام حسین علیہ السلام، ولادت با سعادت سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام اور ولادت با سعادت علمدار حسین حضرت ابل الفضل العباس علیہ السلام کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مسلسل تین روز جشن محفل کا اہتمام۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن ولادتِ با سعادت خامس آل عبا حضرت امام حسین علیہ السلام، ولادت با سعادت سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام اور ولادت با سعادت علمدار حسین حضرت ابل الفضل العباس علیہ السلام کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مسلسل تین روز جشن محفل کا اہتمام۔

تصویری جھلکیاں: ولادت امام حسین و مولا عباس اور امام سجاد (ع) کے مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام تین روز جشن محفل کا اہتمام

۳شعبان المعظم کو ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے پر مسرت مناسبت پر شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام کثیر الثانی حسینی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس می ضلع کرگل کے نامور  شعراء حضرات نے اپنے کلام پیش کئے اور اپنے کلاموں کے ذریعے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر صدر انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سید رضا رضوی ممبر شعبہ ادب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

اسی طرح ۴شعبان المعظم کو ابل الفضل العباس علیہ السلام کے ولادت پر برکت کے مناسبت پر احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں شعبہ ادب انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مشہور و معروف اور نامور قصیدہ و منقبت خوانوں کو مدعو کیا گیا تھا، اس جشن محفل میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے 30 سے زائد قصیدہ و منقبت خوانوں نے اپنے خوبصورت آوازوں میں بلتی، پرکی، شینا اور اردو زبانوں میں قصیدہ اور منقبت خوانی کے ذریعے محفل کی رونق کو دوبالا کیا اس موقع پر حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا اس کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد اور علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام نے بھی اس جشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع کرگل کے نامور اور معروف منقبت خواں اور شعبہ ادب کے بنیادی رکن مرتضیٰ فاضلی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی نے اپنے صدارتی تقریر خامس آل عبا حضرت امام حسین علیہ السلام کو انسانیت کا ایک مثال قرار دیتے ہوئے دین مبین اسلام کی بقا کے لئے دی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے مومنین کو امام حسین علیہ السلام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔

۵شعبان المعظم کو ولادتِ با سعادت سید الساجدین امام زین العابدین السجاد کے مبارک یوم کے مناسبت پر شعبہ ادب جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور تقاریر، منقبت خوانی اور قصیدہ خوانی کے ذریعے امام زین العابدین علیہ السلام فضائل بیان کئے گئے اور امام کو شاندار خراج عقیدت پیش کی گئی، اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین محمدی ممبر علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .