۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
کرگل میں زینبیہ وویمن ویلفیر سوسائٹی کا جشن کریم اہلبیت و جشن تکلیف کے عنوان سے پر وقار محفل کا انعقاد

حوزہ/ روز ولادت با سعادت نوسہ رسول کریم آل طٰہ امام حسن علیہ السلام ک موقع پر ایک محفل جشن زینبیہ ہال کرگل میں منعقد ہوئی جس میں دارالقرآن مرکزی زینبیہ IKMT کرگل کے کے طالبات کے علاوہ خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جشن کریم اہلبیت و جشن تکلیف کے مناسبت زینبیہ وویمن ویلفیر سوسائٹی کہ اہتمام سے پر وقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،روز ولادت با سعادت نوسہ رسول کریم آل طٰہ امام حسن علیہ السلام ک موقع پر ایک محفل جشن زینبیہ ہال کرگل میں منعقد ہوئی جس میں دارالقرآن مرکزی زینبیہ IKMT کرگل کے کے طالبات کے علاوہ خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

جشن کا اغازقرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کا شرف گروہ ہمخوانی شہید حججی دارالقرآن مرکزی کے طالبات نے حاصل کی۔محفل کی نظامت کے فرائض خانم طاہرہ زاکری نے سر انجام دئیے،جبکہ منقبت خواں گروہ شہید مطھری، گروہ فاطمیون، اور گروہ بسیج زینبیہ نے بارگاہ عصمت و طہارت علیہ السلام میں نظرانہ عقیدت پیش کئے، محفل کی صدارت محترمہ خدیجہ صالحی نے کی۔

واضح رہے ہر سال 15 رمضان المبارک امام حسن مجتبٰی ک یوم ولادت کے موقع پر نو بالغ بچیوں ک لئے جشن عبادت (جشن تکلیف ) کے مناسبت سے مناتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .