۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل جشن بعثت

حوزہ/ چیئرمین زینبیہ ووئمن ویلفیئر سوسائٹی: اقوام عالم خصوصاََ عالم اسلام کو چاہئیے کہ وہ پیغمبر اسلام کی زات مقدسہ کو اپنے لئے اسوہ حسنہ و اتحاد اور وحدت کا محور قرار دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید سعید بعثت رسول رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مناسبت پہ زینبیہ وویمن ویلفئر سوسائٹی IKMT کرگل کے اہتمام سے ایک محفل جشن زینبیہ ہال حیدری محلہ کرگل میں منعقد ہوا جسکی صدارت چیئرمین زینبیہ ووئمن ویلفیئر سوسائٹی کرگل محترمہ زھرا یوسفی نے کی۔

جشن کا اغز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کا شرف خواھر نجمہ بانو طالبہ دارالقرآن مرکزی نے حاصل کی، محفل کی نظامت خواہر سعیدہ مھدوی نے سر انجام دئیے۔

منقبت خواں گروہ شھید حججی و گروہ فاطمیون دارالقرآن مرکزی زینبیہ، خواھر کلثوم باغ خمینی,خواھر کنیز فاطمہ سانکو,خواھر شگفتہ اختر اور گروہ بسیج زینبیہ نے بارگاہ عصمت و طہارت علیہم السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔

محترمہ کنیز فاطمہ استاد دارالقرآن مرکزی زینبیہ نے اپنی تقریر میں روز بعثت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ روز بعثت جہالت میں ڈوبی ہوئی عقل کو بیدار کرنے کا دن ہے۔

صدر محفل محترمہ زھرا یوسفی نے بعثت رسول صل آلہ علیہ و الہ وسلم کو تمام انسانی معاشروں کے لئے خدا وند عالم کی جانب سے ایک عظیم نعمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ظلم و بربریت رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت و تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے اور اقوام عالم خصوصاََ عالم اسلام کو چاہئیے کہ وہ پیغمبر اسلام کی زات مقدسہ کو اپنے لئے اسوہ حسنہ و اتحاد اور وحدت کا محور قرار دیں۔

انہوں نے ہندوستان میں حجاب پر پابندی پر چل رہی سرگرمیوں کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب و مسلک کے لوگوں کو اس کے خلاف اواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اور دی کشمیر فائلز فلم کے ٹریلر میں دہشت گردانہ سرگرمی کرتے ہوئے لوگوں بانی انقلاب حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی فوٹو دکھائے جانے پر سخت الفاظ میں مذمت کی اور زی اسٹوڈیو سے اس قابل اعتراض مواد کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل اختتام پر پہنچی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .