۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محترمہ حاجیہ نرگس غفاری

حوزہ/ گذشتہ دنوں کرناٹک میں حجاب پر چل رہی پابندی اور دی کشمیرفائلزفلم میں امام خمینیؒ کی فوٹو دکھانے کے خلاف اپنی غم وغصے کا بھرپور اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ حجاب کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کررہی تھیں اس دوران متعدد مقررین نے گورنمنٹ انتظامیہ سے اپیل کیا کہ دی کشمیر فائلز فلم سے توہین آمیز چیزوں کو ہٹایاجائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 4مارچ بروز جمعہ بسیج زینبہ شعبہ خواتین انجمن انقلاب مہدی (عج) کے زیر اہتمام مصلٰی جنت الزھرا پر نماز جمعہ سے قبل ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں خواتین کے علاوہ نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیں جنہوں نے گذشتہ دنوں کرناٹک میں حجاب پر چل رہی پابندی اور دی کشمیرفائلزفلم میں امام خمینیؒ کی فوٹو دکھانے کے خلاف اپنی غم وغصے کا بھرپور اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ حجاب کی مکمل تحفظ کا مطالبہ کررہی تھیں اس دوران متعدد مقررین نے گورمنٹ انتظامیہ سے اپیل کیں کہ فائلز فلم 13 مارج کو رلیز ہونے سے پہلے توہین آمیز چیزوں کو ہٹایاجائے۔مقررین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آج مسلم طالبات کی حجاب خطر میں ہے کل کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے مخصوص لباس کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہذا اس اقدام کے خلاف ہر مسلک و مذہب کے لوگوں کو سامنے آکر اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مجلس محترمہ حاجیہ نرگس غفاری نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ حجاب تمام خواتین کی بنیادی حق ہے بلخصوص مسلم خواتین کا مذہبی فریضہ ہے جس سےکسی بھی صورت میں الگ نہیں رہ سکتی ۔انہوں نے حجاب معاملہ میں عدالت پر بھروسہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے امید رکھتی ہیں کہ عدالت اس ضمن میں صحیح فیصلہ سنائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسکولوں میں ڈریس کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے ہماری حجاب کی بھی اہمیت کو مد نظر رکہنا چاہیے۔

اس دوران خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پلےکارڈز اٹھاکر نعرے بلند کئے جس میں مدرجہ ذیل نعرے قابل ذکر ہیں:

(1)سر بلندی عورتوں کی ۔حجاب ہے حجاب ہے(2) حجاب میں پڑھائی ۔ مشکل نہیں مشکل نہیں (3)حجاب میری جان ہے۔حجاب میری شان ہے(4)حجاب میری شان ہے۔محفوظ میں ایمان ہے۔

اسی کے ساتھ صدر مجلس نے بسیج زینبہ شعبہ خواتین انجمن انقلاب مہدی عج کرگل لداخ کے تمام اراکین نے اس جلسے کو احسن طریقے سے اختتام پر پہنچانےاورجلسے میں شرکت کرنے والی تمام ماؤں اور بہنوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائےخیر کے ساتھ مجلس کو اختتام تک پہنچا۔

حجاب تمام خواتین کی بنیادی حق ہے: محترمہ حاجیہ نرگس غفاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .