حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے ہندوستان میں مسلمان خواتین کو حجاب کے سلسلے میں درپیش چیلنجز کے سلسلے میں ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمین الرحیم
آج کل ہندوستان میں بعض تلخ واقعات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے جو افسوس اور پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ ہندوستان کی عظیم ملت اپنی ممتاز ثقافت اور پر امن بقائے باہمی کے سبب دنیا بھر میں مشہور اور اقوام عالم کے لئے باعث احترام ہے۔
یہ سرزمین مختلف قوموں، ثقافتوں اور مختلف ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کا مسکن ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں ایک دنیا آباد ہے اس لئے مٹھی بھر لوگوں کی غفلت اور جذبات کی وجہ سے اسے داغ دار اور بے نتیجہ اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہئیے۔
ہندوستان کے مسلمان جو اپنی مہربانیوں، فرہنگ و ثقافت سے دوستی اور صلح و سلامتی کی وجہ سے مشہور ہیں اور دیگر اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شانہ بشانہ اپنے ملک کے دفاع اور اسکے استقلال اور آزادی کے لئے انتھک محنت کی وجہ سے اہل فرھنگ و فن و ہنر اور ثقافت کے دلداہ افراد کی جانب سے قابل ستائش رہے ہیں اور اپنے مذہبی اقدار کی اپنے قومی اقدار کے ساتھ ہمیشہ ہی سے پابندی کرتے چلے آرہے ہیں، ان کا احترام اور تکریم کی جانی چاہئیے۔
تمام مذاہب اور فرقوں کے پیروکاروں کی جانب سے عقل اور منطق کی بنیاد پر ناقابل تنسیخ انسانی مسلمہ حقوق کا احترام کیا جانا ہمیشہ ہی سے ہندوستان کا اعزاز، فخر اور استحقاق رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ بلا شبہ ہندوستان کے وقار اور سربلندی کے دشمن اس پر امن بقائے باہمی پر مشتمل زندگی سے خوش نہیں ہیں اور قوموں، نسلوں اور مذہبوں میں موجود فطری فاصلوں سے سوء استفادہ کرکے ملک کے اندر اختلافات کو ہوا دینا چاہتے ہیں تاکہ اس ملک کا عظیم سرمایہ نابود کیا جاسکے۔ اس ملک کی عزت و وقار کے استحکام کے لئے تنہا راہ ملک میں صدیوں سے موجود مصلحتوں اور رائج سنتوں کی رعایت ہے جسے حکام بالا اور عوام کی ہوشیاری کے ذریعے باقی رکھا جاسکتا ہے۔
ہم نہایت احترام کے ساتھ عظیم ملت ہندوستان میں شامل حکومتی، سیاسی اور ثقافتی عہدیداروں، صاحب منصب افراد، علمائے کرام، اور دنیائے فن و ہنر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی تدبیروں کے ذریعے ہندوستان کے مسلم عوام جو ہندوستانی تاریخ اور قومی عزت کا اٹوٹ انگ ہیں اور ساتھ ساتھ ملک میں بسنے والی دیگر تمام محترم قوموں کی پر امن بقائے باہمی اور مسلمہ حقوق کے حصول کے لئے اپنا دینی فریضہ ادا کریں اور افکار عامہ کو اس طرح کے غیر اخلاقی برتاؤ کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اس طرح کے غیر ثقافتی اور غیر راتی اقدامات کا سدباب کریں۔
اہل فن جان لیں کہ مسلمان مردوں اور خواتین کا حجاب اور عفاف ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں انکے برجستہ اور سرگرم کردار ادا کرنے میں کوئی خلل پیدا نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی قوم، دین یا مذہب پر حملہ ہے، بلکہ یقینی طور پر قومی امن و سلامتی اور گراں قدر اجتماعی سرمایہ کا سبب ہے اور با عفت اور دینی آداب و رسومات کی پابندی کرنے والے خواتین و حضرات گھرانے کی سلامتی اور با ایمان اور پاک نسل کی تربیت کی ضمانت ہیں اس لئے ان کی قدر کی جانی چاہئیے۔
ہندوستان کے قانون داں اور دانشور حضرات کو چاہئیے کہ وہ مسلمانوں کے انفرادی اور سماجی طرز عمل کی آزادی کے حق کی حفاظت اور اسکا دفاع کرتے ہوئے ہندوستان کے چہرے کو مسلمانوں اور اقوام عالم کے سامنے داغ دار ہونے سے بچائیں۔ اور جان لیں کہ ہر وہ فیصلہ جو مسلمانوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کا سبب بنے گا وہ عظیم ملک ہندوستان میں انتہا پسندی اور پر امن بقائے باہمی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا جو کہ عوام، حکومت اور علمائے کرام کے لئے کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے۔
اس سلسلے میں ہمارا مشورہ ہے کہ علمائے کرام اور دیگر ادیان و مذاہب اور اقوام کی بزرگ شخصیات کی مدد اور ساتھ ہی ساتھ ملت ہندوستان اور حکومت کی ہوشیاری سے عقلی بنیادوں پر اس مشکل کا حل تلاش کیا جانا چاہئے۔
خداوند متعال سے اسلام اور مسلمین کی سربلندی اور تمام اقوام عالم کی امن و سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔

ہندوستان میں مسلمان خواتین کو حجاب کے سلسلے میں درپیش چیلنجز کے سلسلے میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کا بیانیہ
حوزہ/ ہندوستان کے مسلمان جو اپنی مہربانیوں، فرہنگ و ثقافت سے دوستی اور صلح و سلامتی کی وجہ سے مشہور ہیں اور دیگر اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شانہ بشانہ اپنے ملک کے دفاع اور اسکے استقلال اور آزادی کے لئے انتھک محنت کی وجہ سے اہل فرھنگ و فن و ہنر اور ثقافت کے دلداہ افراد کی جانب سے قابل ستائش رہے ہیں اور اپنے مذہبی اقدار کی اپنے قومی اقدار کے ساتھ ہمیشہ ہی سے پابندی کرتے چلے آرہے ہیں، ان کا احترام اور تکریم کی جانی چاہئیے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی اور پوپ فرانسس کی حالیہ ملاقات دانشمندانہ اور قابل ستائش اقدام ہے، حوزہ علمیہ ایران
حوزہ/ مرکزی مینجمنٹ برائے حوزہ ہائے علمیہ ایران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالی جناب پوپ فرانسس کا حالیہ دورہ عراق اور حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی اور…
-
آیت اللہ العظمی سیستانی تمام عراقیوں کے لئے ایک ہمدرد باپ کی حیثیت رکھتے ہیں، عراقی قبائلی رہنما
حوزہ/ عراقی عشائری عمائدین اور قبائلی رہنماؤں نے آیت اللہ سیستانی کے عظیم کرداروں کی قدردانی کرتے ہوئے انہیں تمام عراقیوں کے لئے ایک دلسوز باپ اور حامی…
-
ہندوستان کے دینی اور روحانی سربراہان کے نام آیت اللہ اعرافی کا خط
حوزہ/آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ حوزہ علمیہ اور شہر قم ایران میں بزرگان دین اس مصیبت میں گرفتار اور ان سے متاثر ہونے والے تمام ادیان کے پیروکاروں اور اقوام…
-
حجاب تمام خواتین کی بنیادی حق ہے: محترمہ حاجیہ نرگس غفاری
حوزہ/ گذشتہ دنوں کرناٹک میں حجاب پر چل رہی پابندی اور دی کشمیرفائلزفلم میں امام خمینیؒ کی فوٹو دکھانے کے خلاف اپنی غم وغصے کا بھرپور اظہار کرنے کے ساتھ…
-
سال نو کا آغاز، امن و سلامتی کی دعا سے کریں، محترمہ سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ سال 2021کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سال ۲۰۲۰ کی ابتداء سے…
-
آج ہماری سب سے بڑی ذمہ داری امام زمانہ (عج) کی عالمی حکومت کے لئے زمینہ سازی ہے: ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ امت حزب اللہ کی تربیت اور میدان میں حضور، ضروری ہے یہاں پر ہماری اجتماعی اور انفرادی ذمہ داریاں سامنے آتی ہیں ہمیں دنیا کو اور قوموں کو اس عظیم حکومت…
-
حوزات علمیه ایران نے ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف او آئی سی سے مداخلت کا مطالبہ کیا
حوزہ/ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں مسلمانوں پر ہوئے حملے کے خلاف ایران کی اعلی قیادت کے بعد مذہبی ادارے حوزات علمیہ ایران کے اساتذہ نے بھی ان حملوں کی…
-
پہلے قومی و بین الاقوامی 'فجر' ترانہ فیسٹیول کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عرفانی و عملی اقدار کے فروغ میں ترانے کی غیر معمولی تاثیر پر تاکید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔
-
جمعیت وفاق اسلامی بحرین:
بحرین فلسطین کے ساتھ پرعزم ہے، تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ غیر قانونی ہے
حوزہ/جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت اور صہیونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ بحرین کی نمائندگی نہیں کرتا اور نہ ہی…
-
آیت اللہ اعرافی کا نیوزی لینڈ میں ہوئی دہشت گردی پر ردعمل؛
یہ دہشت گردانہ حملے اسلام فوبیا کے زہریلے پروپیگنڈوں کا نتیجہ ہیں
حوزہ/ ایران میں دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی بدترین دہشتگردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ اس دہشتگردی کی…
-
والدین اپنے بچوں کو کھیل ہی کھیل میں دین کے احکام سکھائیں: حجۃ الاسلام عالمی
حوزہ/ بچے کو اسلام سکھانے کا بہترین طریقہ گیمز کی شکل میں اسلامی تعلیمات کو پیش کرنا ہے، کہا: مثال کے طور پر، جب بچہ نیل پولش سے کھیلنے میں دلچسپی رکھتا…
-
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ممبئی کی حوزہ نیوز سے گفتگو:
ایران اور ہندوستان؛ دو دوست ممالک
حوزہ/ اسلامی قرون وسطی میں ، ہندوستان اسلامی علوم کا ایک اہم مرکز، اسلامی اور ایرانی ثقافت کا گہوارہ تھا اور ہندوستان میں اسلامی حکومتوں کی تشکیل کے ساتھ…
-
ہندوستان نے اسلامی ملک کے ساتھ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا
حوزہ/ ہندوستان نے راجستھان میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو ہفتے کی فوجی مشق شروع کی ہے۔
آپ کا تبصرہ