۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر پیغام

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عرفانی و عملی اقدار کے فروغ میں ترانے کی غیر معمولی تاثیر پر تاکید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عرفانی و عملی اقدار کے فروغ میں ترانے کی غیر معمولی تاثیر پر تاکید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ترانہ، عرفانی اور عملی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں فن و ہنر کی گراں قدر تاثیر کا ایک نمونہ ہے۔ اجتماعی پیشکش میں نظم، آواز اور آہنگ کا حسین امتزاج، دنیا کے تمام مقامات پر دینی و قومی ترانوں کی غیر معمولی تاثیر کا راز ہے اور بحمد اللہ ایرانی ذوق، سلیقے اور ہنر نے اس میدان میں بھی ہمارے پیارے ملک کو سربرآوردہ ملکوں کی فہرست میں جگہ دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

میں ترانوں کی ترویج کے سلسلے میں متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں مذکورہ تینوں اجزاء میں بہتر سے بہتر کے انتخاب اور اسی طرح اغیار کی نقصان دہ نقل سے پرہیز کرنے اور گرانقدر اسلامی، انقلابی اور قومی موضوعات کے انتخاب کی سفارش کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای
12 جولائي 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .