۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ بسیج ملکی دفاع ، انسانی خدمات اور علمی اور معنوی سرگرمیوں میں ایک زندہ و متحرک مثال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہفتہ بسیج مستضعفان کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں بسیج کو قومی و ملی سرمایہ قرار دیا۔

پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

بسیج ، امام راحل(رح) کے  عظیم اور شاندار آثار ، قومی و ملی اقدار کا مظہر، پاکیزگی ، اخلاص ، بصیرت اور جدوجہد کی اعلیٰ مثال ہے۔

ملکی دفاع سمیت آزادی اور استحکام کے سلسلے میں یا پھر قومی سطح پر اہم خدمات ہوں، پیشرفت ترین علمی سرگرمیاں ہوں اور نئی ٹیکنالوجیز ہوں اقدار کی بنیاد پر معنوی فضاء پیدا کرنے میں ، ہر جگہ بسیج جلوہ افروز ہے اور بسیج کا نام لیا جاتا ہے ۔ایمان ، عزم ، ذمہ داری کا احساس اور خود اعتمادی ان توانائیوں اور مشکل برطرف کرنے والوں کے بنیادی اصول ہیں۔ بسیج نعمت اور فضل الٰہی ہیں جن پر ہمیں خدائے تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس راہ کی مستقل طور پر حفاظت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔بسیج قومی و ملی عظیم سرمایہ ہے۔ملت ایران کے دشمن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ بسیج کو تباہ اور ناکارہ بنائے۔تنظیمی عہدیدار سمیت میرے عزیز بسیجیوں میں سے ہر ایک اپنے آپ کو دشمن کی چُنگل سے نجات یافتہ سمجھے اور مزید اعتماد ، خلوص اور منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کریں۔ خداوند کامیابی عطا فرمائے! ان‌شاءالله.

سیّد علی خامنه‌ای
5 آذر 1399 شمسی 
25 نومبر 2020ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .