حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے ادارہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق ، اس پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ، قرآن اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے مخلص خدمتگار ،مجاہد عالم دین ،دانشور استاد مرحوم و مغفور ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی رضوان اللہ علیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ یہ سعادت مند مرحوم خاندان علم و فقہاہت میں پیدا ہوئے اور اسلامی معاشرہ،خصوصا ہندوستان کے شیعوں کیلئے ایک مبلغ توانا،بااثر، پُرکار اور خدمتگار شخصیت ہونے کے ساتھ اس خطے کے اصلاح پسند و داعی اتحاد بین المسلمین، امام راحل اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیروکاروں میں سے تھے۔
مختلف شعبہ جات میں ان کی طویل المدت دینی ، ثقافتی ، تبلیغی ،اجتماعی اور سماجی خدمات مرحوم کی حسنات میں شامل ہیں ، جو اس عظیم انسان کے لئے آخرت کا سامان ہوگی۔
اس پرعزم ، پرہیزگار ، خطیب توانا اور فداکار عالم دین کی وفات پر امت اسلامیہ خصوصاً ہندوستان کے مسلمانوں اور شیعوں اور بالخصوص علمی طبقے ،جامعہ روحانیت ،نقوی خاندان و دیگر لواحقین،شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ مرحوم و مغفور کو آئمہ طاہرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے ۔