۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سرلشکر پاسدار محمد باقری - 

رئیس ستاد کل نیروهای مسلح

حوزہ/ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ نے پوری زندگی بھر ملک کی بہت زیادہ خدمت کی اور وہ ملک کی دفاعی توانائی کو ایک قابل قبول حد تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ایک بیان جاری کرکے فخری زادے کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار اور صیہونیزم سے متعلق دہشت گردوں نے وحشیانہ حملہ کرکے ملک کے ایک بڑے محقق اور سائنسداں کو قتل کردیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ نے پوری زندگی بھر ملک کی بہت زیادہ خدمت کی اور وہ ملک کی دفاعی توانائی کو ایک قابل قبول حد تک پہنچانے میں کامیاب رہے اور اتنے بڑے سائنسداں کا قتل ملک کی دفاعی توانائی پر گہری چوٹ ہے۔

مزید اپنے بیان میں کہا کہ دشمن یہ جان لیں کہ شہید فخری زادہ نے جو راستہ بنایا ہے وہ جاری رہے گا اور یہ کاروائی کرنے والے دہشت گرد اور ان کے حامی اور احکامات صادر کرنے والے یہ جان لیں کہ سخت بدلہ لیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .