ڈاکٹر محسن فخری زادہ شہید
-
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے شہید ڈاکٹر فخری زادہ کو عظیم اعزازی تمغہ "نصر ایک" سے نوازا گیا +ویڈیو
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے، مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر شہید محسن فخری زادہ کی رہائشگاہ پہنچ کر سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے یہ عظیم الشان تمغہ شہید کے اہل خانہ کو پیش کیا، یہ نشان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خوبصورت دستخط سے مزین ہے۔
-
شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل کے بارے میں نئے انکشافات/ حملہ سیٹلائٹ اور آن لائن شوٹنگ کے ذریعے کیا گیا، جنرل علی فدوی
حوزہ/ شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل کی وضاحت کرتے ہوئے ، سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے کہا کہ شہید فخری زادہ کے چہرے کو زوم کرنے کے لئے سیٹلائٹ اور آن لائن شوٹنگ کو جدید کیمرہ کے ذریعے کنٹرول کیا گیا تھا اور انہیں مصنوعی ذہانت کی مدد حاصل تھی۔
-
شہید فخری زادہ کے شاگرد ان کے مشن کو جاری رکھیں گے، آیت اللہ جنتی
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کثیر تعداد میں شاگرد ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
-
دشمن کے وحشیانہ حرکتوں کا دندان شکن جواب دیا جائے، آیت اللہ مکارم شیرازی
حوزہ/ ہم شہید فخری زادہ کی شہادت کو بابرکت امر سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دشمن کے اس قسم کے وحشیانہ حرکتوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ یہ بات واضح ہے کہ یہ کام ان حکومتوں کا ہے جنہیں سب جانتے ہیں اور سلامتی کونسل میں بھی ان کی مذمت کرنے کی جرأت نہیں ہے۔
-
عراق میں نمائندہ ولی فقیہ:
انقلاب اسلامی کی کامیابی سے لیکر آج تک دہشت گردوں کی جارحیت جاری ہیں، آیت اللہ سید مجتبی حسینی
حوزہ/ عراق میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید محتبی حسینی نے اپنے درس خارج کے آغاز میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت، اسرائیل کی نا کامی کی ایک اور مثال تاریخ میں ثبت، حجۃ الاسلام شیخ محسن ناصری
حوزہ/ حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار یہ بات اچھی طرح سمجھ لے نہ کل شہید قاسم سلیمانی پر کئے گئے وحشیانہ و دہشتگردانہ حملہ سے جہاد علمی و نظامی رکا تھا اور نہ آج شہید فخری زاده کی شہادت سے رکے گا انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح ظالموں کے ہاتھوں صرف مایوسی آنے والی ہے۔
-
مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس:
ڈاکٹر محسن فخری زادہ کا بہیمانہ قتل ایک بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی
حوزہ/ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدس نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے بعد یہ دوسری اہم ایرانی شخصیت ہے جو وقت کی پلید استعماری سازش کا شکار ہوئی ہے اور اس قسم کے بزدلانہ کارروائی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی معنی خیز خاموشی ان کے منہ پر تمانچہ ہے۔
-
تصاویر/ ایران کے معروف سائنسداں کی نماز جنازہ و تدفین
حوزہ/ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے نامور جوہری سائنسدان اور وزارت دفاع کے شعبہ تحقیقات و جدید کاری کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادے کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
-
شہید فخری زادہ کے قاتل دہشت گردی کے بانی، علامہ ڈاکٹر سید محمد نقوی
حوزہ/ اسرائیل،امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔یہ شیطانی اتحاد اپنی سالمیت و بقا کی جنگ دوسروں کے کندھے پر سوار ہو کر لڑنا چاہتا ہے۔
-
ہمیں یقین ہے ایران دہشت گردوں کو دندان شکن جواب دے گا ،آیت اللہ عبد الامیر قبلان
حوزہ / آیت اللہ عبد الامیر قبلان نے ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ اقدام کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔
-
عالم اسلام کے مایہ ناز سائنسدان کی شہادت خناس اسرائیل کی نابودی اور ابدی موت کا سبب ہوگی
حوزہ/ ہم اسرائیل کی نابودی کے منتظر ہیں اور انشاءاللہ عنقریب وہ نابود ہوگا۔ قبول کرنا دور کی بات ہے ہاں اگر حکومت نے لچک دکھائی تو پاکستان کے تمام مسلمان تمام شہری جو اسرائیل کو ایک غاصب ریاست سمجھتے ہیں اسطرح روڈوں اور سڑکوں پر آئیں گے کہ یوم القدس کے تظاہرات اسکے سامنے کچھ نہ ہونگے۔
-
ایران کے نامور جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کا قتل اسرائیل اور امریکہ کی مذموم کاروائی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے کہا کہ عرب ریاستوں کو چاہیئے کہ وہ منافقانہ طرز عمل ترک کر کے عالم اسلام کا ساتھ دیں۔
-
امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا:
عالمی دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کو دنیا کے تمام امن پسند انسان اور ممالک ملکر سزا دیں، حجۃ الاسلام ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کو امریکہ نے غیر محفوظ بنا دیا ہے اب کو ئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں رہ گیا ہے لہذا بقائے امن وقیام صلح و آشتی کے لئے اب لو گوں کو آگے آنا ہو گا اور عالمی عدالت کو ان مجرموں کو کیفر کردار پر پہنچانا ہو گا۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر:
محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دشمنوں کو منہ ٹور جواب دیں گے، محمد باقر قالیباف
حوزہ/ ایرانی عوام محسن فخری زادہ شہید کی قتل میں ملوث دشمنوں کو مناسب اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ:
شہید فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے، ڈاکٹر جواد ظریف
حوزہ/ دہشت گردوں نے ایران کے ایک اور سینئر سائنسداں کو قتل کر دیا۔ یہ بزدلانہ اقدام جس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں، ناکامی کے بعد جنگ کی کوشش کی علامت ہے۔
-
شہید فخری زادہ کی شہادت کا سخت بدلہ لیا جائے گا، چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ نے پوری زندگی بھر ملک کی بہت زیادہ خدمت کی اور وہ ملک کی دفاعی توانائی کو ایک قابل قبول حد تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔
-
ایرانی سائنس دان کی شہادت، ایسی بزدلانہ کاروائی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ، امام جمعہ کانبرا
حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کو افغانستان یا عراق جیسا ماحول نہ بننے دیا جائے مظلوم شہید کا خون رائگان نہیں جائے گا شھداء کا خون اسرائیل کے خاتمہ کا سبب بنے گا۔
-
ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت کی تصدیق
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم سائنسدان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت دفاع نے بیان جاری کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے مایۂ ناز ایٹمی سائنس داں دہشت گردانہ حملہ میں شہید
حوزہ / ایرانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو تہران میں دہشت گردوں نے شہید کردیا۔