۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مکارم

حوزہ/ ہم شہید فخری زادہ کی شہادت کو بابرکت امر سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دشمن کے اس قسم کے وحشیانہ حرکتوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ یہ بات واضح ہے کہ یہ کام ان حکومتوں کا ہے جنہیں سب جانتے ہیں اور سلامتی کونسل میں بھی ان کی مذمت کرنے کی جرأت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ مکارم شیرازی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نامور جوہری سائنسدان شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل نے دنیا کے تمام آزادی پسندوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ دشمن سمجھتا ہے کہ وہ ایک ممتاز اور علمی شخصیت کو راستے سے ہٹا کر ایران کی علمی ترقی کا راستہ روک لے گا جبکہ یہ بات تجربہ شدہ ہے کہ جب ایک دانشور کو قتل کیا جاتا ہے تو اس کے شاگرد اور اس کے ساتھ کام کرنے والے زیادہ سنجیدہ ہو کر اس کے مشن کو جاری رکھتے ہیں۔

ہم شہید فخری زادہ کی شہادت کو مبارک امر سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دشمن کے اس قسم کے وحشی پن کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ یہ کام ان ممالک نے کیا ہے کہ جن کو سب جانتے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی ان کے خلاف آواز اٹھانے کی جرأت نہیں کر سکتی۔

میں اس عظیم سانحے پر ملت ایران، علمی حلقوں، شہید کے دوستوں، ساتھ کام کرنے والوں اور بالخصوص ان کے خاندان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں شہید عزیز کے درجات میں بلندی اور ان کی روح کی خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

ناصر مکارم شیرازی (قم)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .