۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک فرمان میں حجۃ الاسلام یوسف علی شکری کو شہید فاؤنڈیشن میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک فرمان میں حجۃ الاسلام یوسف علی شکری کو شہید فاؤنڈیشن میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

جناب حجت ‌الاسلام آقای حاج شیخ یوسفعلی شکری دامت ‌افاضاتہ

شہید فاؤنڈیشن کے سابق سربراہ مرحوم حجۃ الاسلام شہیدی خدا انکی مغفرت اور ان پر رحمت نازل کرے انہوں نے شہید فاؤنڈیشن میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

آپ عرصہ دراز سے شہید فاؤنڈيشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور شہید فاؤنڈیشن کے بارے میں بھر پور آشنائی رکھتے ہیں، لہذا آپ کو اس فائنڈیشن میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ شہداء کے اہلخانہ کی خدمات کے سلسلے میں ابلاغ شدہ وظائف پر بھر پور عمل کریں گے اور دیگر اداروں کے ساتھ بھی اس سلسلے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

میں آپ اکے اور جناب اوحدی کے لئے دعا گو ہوں کہ اس ذمہ داری کو پوری طرح سے نبھائیں گے۔

والسلام علیکم و رحمۃاللہ 

سیّد علی خامنہ‌ای

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .