حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک حوزہ علمیہ المہدی امریکہ کے عمید اور حوزہ علمیہ قُم کے سابق استاد حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے امریکہ کے پاکستانی صحافیوں سے اپنے ورچول خطاب میں کہا میں نے اسی روز جس روز ہمارے رہبر معظم آیت اللہ العظمی حاج سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی صحت کے بارے جھوٹی خبر نشر ہوئی کہہ دیا تھا کہ آغا بالکل ٹھیک ہیں۔ یہ صیہونی حاسدین کا پروپیگنڈہ ہے۔ حالانکہ میرا کسی سے نہ رابطہ ہوا نہ میں نے کوئی چینل دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ذاکر حسین علیہ السلام فرحت عباس کے جنازے میں بھی کہا تھا کہ یہ خبر بزدلانہ پراپیگینڈہ ہے۔
عمید حوزہ علمیہ المہدی امریکہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے ہمارے آغا کے بارے بیماری کی خبر نشر کی ہے وہ ذہنی مریض ہیں۔
انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ مقام معظم رہبری مظلومان عالم کی امید ہیں اور انکے ساتھ امام زمانہ عج کی تائید ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری مراجع میریٹ پر اوپر آتے ہیں انکے لئے اور رہبر کیلئے اہل خبرہ کی رائے لی جاتی ہے ہمارے ہاں پارٹی بازی میں یہ مقام نہیں ملتے ہیں۔
آخر میں کہا کہ ہماری عمریں ہمار ے مراجع اور رہبر کو لگ جائیں ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور مقام معظم رہبری اور مراجع بجف و قُم کیلئے دعائے خیر کی۔