۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
فدوی+فخری زاده

حوزہ/ شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل کی وضاحت کرتے ہوئے ، سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر نے کہا کہ شہید فخری زادہ کے چہرے کو زوم کرنے کے لئے سیٹلائٹ اور آن لائن شوٹنگ کو جدید کیمرہ کے ذریعے کنٹرول کیا گیا تھا اور انہیں مصنوعی ذہانت کی مدد حاصل تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران سے سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر انچیف علی فدوی نے کل شام تہران یونیورسٹی میں یوم طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شہید ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل اور شہادت کو حسب ذیل بیان کیا:

شہید فخری زادہ کے ساتھ سیکیورٹی ٹیم کے طور پر 11 گارڈز تھے اور گاڑی کا دھماکہ سیکیورٹی ٹیم کو تباہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

قتل کے مقام پر کوئی دہشت گرد نہیں تھا، 13 گولیاں فائر کی گئیں اور یہ سب دھماکے کی نشانہ بننے والی گاڑی کے اندر سے تھی اور باقی گولیاں گارڈز نے فائر کیں۔

ہم نے تحقیق کی اور دیکھا کہ حملہ آور سیٹلائٹ اور آن لائن شوٹنگ کے کنٹرول میں تھا۔

حملہ آور نے ایک جدید ترین کیمرے کے ذریعے شہید فخری زادہ کے چہرے پر زوم کیا ہوا تھا اور ساتھ ہی مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا تھا۔ اور شہید کی اہلیہ کو گولی اس لیے نہیں لگی کیونکہ وہ شہید سے  25 سینٹی میٹر دور تھی۔

شہید کی حفاظتی ٹیم کے سربراہ کو 4 گولیاں لگیں کیونکہ اس نے شہید فخری زادہ کی حفاظت کی خاطر خود کو شہید کے لئے کور کردیا تھا ۔

واضح رہے کہ اس سانحہ پر کوئی بھی دشمن جائے وقوعہ پر حفاظتی ٹیم پر حملہ کرنے کیلئے موجود نہیں تھا اور حملہ آور نے 4 سے 5 گولیاں شہید فخری زادہ کو فائر کی ہے، ایک گولی شہید کی کمر میں لگی اور ریڑھ کی ہڈی کے شکستہ اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے بقیۃ اللہ (عج) اسپتال پہنچنے سے پہلے شہید ہوگئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .