۱۴ آبان ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 4, 2024
آیت اللہ محمد یزدی

حوزہ/ آیت اللہ یزدی کو آج ایرانی اعلی حکام، دینی مدارس کے سربراہ، مجتہدی، مراجع کرام، علماء و طلاب اور ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں جوار حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں سپردخاک کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ یزدی کو آج ایرانی اعلی حکام، دینی مدارس کے سربراہ، مجتہدی، مراجع کرام، علماء و طلاب اور ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں جوار حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں سپردخاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف عالم دین، امام خمینی رح اور رہبر معظم کے دیرینہ ساتھی، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی آج صبح ۸۹ سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

آپ نے اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں سرگرم کردار ادا کیا اور اسلامی انقلاب کے بعد سے لے کر اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے گران قدر خدمات انجام دیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں قم المقدسہ کی اسلامی انقلابی عدالت کی سربراہی، قم المقدسہ میں امام خمینی ؒ کے دفتر کا انتظام و انصرام، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی عدلیہ کے سربراہ کی حثیت سے دس سال ذمہداری ادا کرنا، شہید رجائی اور بنی صدر کے درمیان اختلافات حل کروانے والی سہ رکنی کمیٹی کے میں تینوں قوہ کی جانب سے نمائندے کی ذمہ داری، مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت، اسی طرح جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے نائب سربراہ اور قائم مقام ، حوزہ ہائے علمیہ کی شورائے عالی کی رکنیت اور ریاست آیت اللہ یزدی کی اہم ذمہ داریاں رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .