۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
جنتی

حوزہ/ گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ جنتی نے عالم مجاہد اور متقی آیت اللہ محمد یزدی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

قال رسول الله (ص): اذا مات العالم الفقیه ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء۔

عالم مجاہد اور متقی حضرت آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت کی افسوسناک خبر سنی۔ یہ عالم بزرگوار انقلاب اسلامی کے دشوار راستوں کے مجاہد تھے اور نظام اسلامی کی بااثر شخصیات اور مخلص ساتھیوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے ملک کی انتہائی اہم پوسٹوں پر خلوص دل سے خدمت کی۔ ممبر گارڈین کونسل، چیف جسٹس، مجلس خبرگان کی رکنیت (ممبر آف ایکسپرٹس اسمبلی) اور جامعہ مدرسین کی سربراہی جیسی اہم پوسٹوں پر اس مجاہد اور انقلابی عالم دین نے گرانقدر خدمات پیش کی ہیں۔ وہ دوٹوک انقلابی سیاستدان تھے۔ شخص اور گروہی مفادات انہیں انقلاب، نظام اور رہبر انقلاب اسلامی کے راستے سے ہر گز دور نہ کر سکے۔ میں اس  مجاہد اور باتقوا عالم دین کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس دردناک مصیبت پر حضرت صاحب الزمان عج، رہبر انقلاب اسلامی، علماء کرام، دنیائے تشیع کے دینی  علمی مراکز، مرحوم کے خاندان، ان کے فرزندان اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

احمد جنتی

سربراہ مجلس خبرگان، سیکرٹری جنرل گارڈین کونسل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .