حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے سینیر اور مومن و مخلص مجاہد حاجی ہاشم امانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سینیر اور مومن و مخلص مجاہد، حاجی ہاشم امانی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر ان کے محترم اہل خانہ اور دیگر متعلقین اور اسی طرح ان کے دوستوں اور ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لیے خداوند عالم کی رحمت و رضوان کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
23 ستمبر 2021