۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
متولی آستان قدس رضوی

حوزہ/متولی آستان قدس رضوی حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی فقہ، حکمت، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت وطہارت علیہم السلام کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آيت اللہ مصباح یزدی کی وفات پر آستان قدس کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عالم ربّانی، عظیم دانشور اور فقیہ مجاہد علامہ مصباح یزدی (رح) کے انتقال پر انتہائی افسوس کے ساتھ حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، رہبر انقلاب اسلامی، دینی مدارس (حوزہ علمیہ) آپ کے فاضل شاگردوں، دوست و احباب اور آپ کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی با برکت زندگی فقہ، حکمت، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔ انقلابی اور علمی میدان میں مختلف شبہات کے مقابلے میں ہمیشہ اپنے روشن اصولوں کی پابندی، جرائت اور روشن فکری اس عمارِ انقلاب کی جملہ خصوصیات ہیں۔ اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کا عالمانہ اور محققانہ دفاع اس عظیم دانشور اور عالمی دین کی با برکت زندگی کا نمایاں پہلو ہے
مختلف طرح کے طعنے اور زبانی حملے بھی آپ کے ایمان ارادے کو ذرہ برابر بھی متزلزل نہيں کرسکے۔

خداوند متعال سے حضرت ثامن الحجج علی بن موسیٰ الرضا علیہ الاف التحیہ والثناء کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں اس جلیل القدر عالم ربّانی کے درجات کی بلندی اور رضوان الہی  کے لئے دعا گو ہوں۔ خداوند کریم لواحقین کو اس غم کو تحمل  کرنے  کا  اجر اخروی اور صبرعطا فرمائے۔

متولی آستان قدس رضوی
احمد مروی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .