جمعہ 9 جولائی 2021 - 12:06
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل کے انتقال پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرائیل کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: اس سخت کوش اور شجاع شخص نے اپنی پوری عمر اپنے غصب شدہ وطن اور مظلوم قوم کے لئے جدوجہد کی خاطر وقف کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سکریٹری جنرل احمد جبرائیل کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے؛ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کبھی نہ تھکنے والے مجاہد احمد جبرائیل کے انتقال پر ملت فلسطین، تمام مجاہدین، فلسطینی جہاد کے میدان میں سرگرم تمام افراد، مغربی ایشیا کے علاقے میں پھیلے مزاحمتی محاذ کے تمام ارکان اور مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس سخت کوش اور شجاع شخص نے اپنی پوری عمر اپنے غصب شدہ وطن اور مظلوم قوم کے لئے جدوجہد کی خاطر وقف کر دی۔ اللہ تعالی سے ان کے لئے اجر جزیل اور رحمت و مغفرت الہی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای 

۲۷ ذوالقعده ۱۴۴۲( مطابق 8 جولائی 2021)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha