۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
شیخ نعیم قاسم معاون دبیرکل حزب الله لبنان

حوزہ/حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے،فلسطینی عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد جبرئیل کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جانب سے ان کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے،فلسطینی عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد جبرئیل کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جانب سے ان کی وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو قدس شریف کے عظیم لیڈر قرار دیا ہے۔

انہوں نے احمد جبرئیل کو "القدس کا عظیم لیڈر " قرار دیتے ہوئے خدا سے ان کی مغفرت اور فلسطین سمیت پوری عرب اور اسلامی دنیا میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی فلسطین اور قدس کی آزادی میں کامیابی کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .