۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسماعیل هنیه و شورای علمای فلسطین

حوزہ/ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی علماء سے ملاقات میں، جنگ سیف القدس کی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کامیابی مقاومتی مشترکہ منصوبوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی علماء کونسل کے صدر شیخ حسین محمد قاسم ،ترجمان شیخ محمد صالح اور حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے ایک وفد کے ہمراہ جنوبی لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل اسماعیل ہانیہ نے اس ملاقات میں جنگ سیف القدس کی عظیم کامیابی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کامیابی مقاومتی مشترکہ منصوبوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سیف القدس ایک اہم جنگ تھی اور اس میں مقاومت نے اپنی مضبوط طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائلوں سے کامیاب دفاع کیا۔

اسماعیل ہانیہ نے غزہ کی صورتحال اور فلسطین کی مکمل آزادی اور بہت جلد مسجد اقصی میں نماز پڑھنے کے عوامل پر گفتگو کی۔

شیخ موعدنےاسماعیل ہانیہ اور مقاومت کی قدردانی کی

فلسطینی علماء کونسل کے ترجمان شیخ محمد الموعد نے اسماعیل ہانیہ اور مقاومت کے بروقت رد عمل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مقاومتی فتوحات اور سیاسی قوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جنگ سیف القدس کے موقع پر کئے جانے والے تمام اقدامات قابل تحسین اور قابل قدر ہیں اور ہم مجاہدین کے حق میں دعا گو ہیں۔

نیز،علماء کونسل فلسطین کے صدر شیخ حسین قاسم نے فلسطین کی فضیلت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں جابر اور ظالم حکمرانوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا رہا ہے اور حالیہ جنگوں میں فلسطین کے دشمنوں کے عزم و ارادے خاک میں مل گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .