۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
غزہ ڈے

حوزہ/ دوہزار آٹھ میں غزہ کی بائیس روز جنگ میں فلسطین کی استقامتی تحریک کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گيا جس میں ایران،عراق،شام،لبنان،ہندوستان اور پاکستان کے زائرین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دوہزار آٹھ میں غزہ کی بائیس روز جنگ میں فلسطین کی استقامتی تحریک کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گيا جس میں ایران،عراق،شام،لبنان،ہندوستان اور پاکستان کے زائرین نے شرکت کی۔

فلسطین کی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ نمراحمد زغموت نے سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کو ئی بھی فلسطینی شہری صیہونیوں کے سامنے گھٹنے نہيں ٹیکے گا اورنہ ہی اپنا اسلحہ زمین پر رکھے گا۔

انہوں نے شیطان صفت صیہونی حکومت کے ساتھ بعض حکومتوں کے ذریعے تعلقات کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی اور فتح امت مسلمہ اور فلسطین کو حاصل ہو گی اور فلسطینی قوم کی مدد وحمایت کرنے پر میں تہہ دل سے ایرانی عوام ،حکام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی جانب سے فلسطینی قوم کی ہمیشہ مدد و حمایت ہوتی رہی ہے

عراق کی جمعیت علمائے اہل سنت کے سربراہ شیخ خالد ملا نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ہم غزہ میں عوامی استقامت کو دیکھ رہے ہیں جو جدید ترین اسلحہ سے لیس دشمن کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے ، کہا کہ غاصب اور قابض اسرائیل مشرق وسطیٰ کی وہ واحد ریاست ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہے اور مسلمانوں کو قتل کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔

ایران میں فلسطین کی حمایت میں بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ محمد حسن اختری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں غزہ کی حفاظت کرنا ہوگی کہا کہ فلسطینی عوام پر امریکی دباؤ سے فلسطینیوں کی حمایت میں اور زیادہ اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونیزم جان لے کہ پوری دنیا کے تمام آزاد منش انسان فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اورغاصب صیہونی حکومت کی سیاست، معیشت اور سیکورٹی کی صورتحال ہر روز بد سے بدتر ہوتی جائے گی ۔

منعقدہ سیمینار کے دوران پانچ زبانوں فارسی، عربی، انگریزی اور ہسپانوی میں افتتاح کیا گیا۔ http://holyquds.org قدس شریف کی سایٹ۔ عوامی فعال افراد کے علاوہ میڈیا کے جربہ کا رافراد اس سایٹ کے مجموعہ میں شامل ہیں جو فلسطین اور اسرائیل سے متعلق جدیدترین خبروں اور فلسطین کے واقعات کو اس سایٹ میں شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں 2500 مربع میٹر رقبے پر مشتمل قبۃ الصخری کی شبیہ کا گنبد اورصحن قدس کی تعمیر سے شیعوں کے نزدیک مسئلہ فلسطین کی اہمیت اوراس کے دفاع کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔ہر سال صحن قدس میں فلسطینیوں کے حقوق اور دفاع کے حوالے سے مختلف ثقافتی ومذہبی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .