۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا نثار حسین حیدر آقا

حوزہ/ آیت اللہ عباس علی اختری کے انتقال پر حجۃ الاسلا م والمسلمین سید نثار حسین حیدر آقا نے ایک تعزیتی بیان پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عباس علی اختری کے انتقال پر حجۃ الاسلا م والمسلمین سید نثار حسین حیدر آقا نے ایک تعزیتی بیان پیش کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالمِ دین کی موت پورے عالم وکائنات کی موت کے برابر ہے۔

بہت افسوس ناک خبر ملی کہ مجلس خبرگان رہبری میں تہرانی عوام کے نمائندے جناب آیت اللہ عباس علی اختری نے دارِ فانی سے دارِ بقاء کی طرف انتقال فرمایا۔

آقائے اختری نہایت متقی ودین دار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت خلیق وخوش مزاج عالمِ دین تھے۔آقائی رہبر کی نمائندگی میں شہر حیدرآباد تشریف لائے تھے تو جناب مرحوم سلطان العلماءمولانا رضا آقا قبلہ سے ملاقات کرکے بڑے اچھے انداز میں رہبر کا پیغام پہنچایا تھا۔

آقائے خمینی ؒکے زیرِ نگرانی اسلامی انقلاب کیلئےبہت کام کیا اور ان کے بعد آقائے رہبر کے بہترین مددگار تھے۔اُن کی رحلت سے بہت بڑا خلا پیدا ہواہے، اللہ بحقِ معصومین مرحوم کو اجر وافر کے ساتھ جوار معصومین میں جگہ عنایت فرمائے۔

ہم اسلام کے وارثِ حقیقی امام زمانہؑ کو اس افسوس ناک موت پر تعزیت پیش کرتے ہیں،ساتھ ہی رہبرِ معظم کی خدمت میں آقائی اختری اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر تسلیت دیتے ہوئے تہرانی عوام اور مرحوم کے خانوادے کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں۔اور دعاء گو ہیں کہ امامِ زمانہؑ ہر اعتبار سے ہماری مدد فرمائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .