۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
پیام تبریک رئیس شورای عالی مجمع جهانی اهل بیت (ع) به مناسبت آزادی شیخ زکزاکی

حوزہ/عالمی اسمبلی اہل بیت (ع) کی سپریم کونسل کے چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نےاسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران سے،اہل بیت (ع)عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین،حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ زکزاکی کی رہائی پر تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اختری کے تہنیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج شیخ ابراهیم زکزاکی دام عزه العالی!
 
سلام علیکم

بدترین حالات میں چھے سال صبر اور استقامت کے بعد غیر قانونی حراست سے رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ خوش گوار واقعہ،غدیر کا عظیم واقعہ،امامت اور ولایت کی عید کے ساتھ،ہماری اور اہل بیت (ع) کے تمام پیروکاروں کی خوشی میں اضافے کا باعث بنا۔

مختلف ممالک سے اہل بیت (ع) کی عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے ممبران اور شخصیات نے ان چھے سالوں کے دوران نائجیریا کے شیعوں پر جاری جارحیت کو روکنے اور آپ کی آزادی کے لئے حد الامکان کوشش کی۔

ہم،اہل بیت(ع)عالمی اسمبلی کی کونسل کے معزز ممبران اور ان تمام لوگوں اور خاص طور پر مختلف مذاہب کے علماء، وکلاء ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اس میدان میں فعال میڈیا کا جنہوں نے آپ کی آزادی میں حصہ ڈالا،شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قابل قدر اور قابل تحسین ہیں وہ وفادار خواتین و حضرات، جو ان تمام سالوں کے دوران اپنی جانوں اور حیثیت کو خطرے میں ڈال کر جناب عالی کی آزادی کے لئے میدان میں حاضر رہے اور یہاں تک کہ اس راہ میں متعدد شہید بھی دیئے۔

آپ کی آزادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،اللہ تعالیٰ کے سامنے سر بسجود ہیں اور ایک بار پھر امت مسلمہ اور نائجیریا کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں اور اللہ رب العزت سے آپ اور آپ کی محترمہ شریک حیات کی عزت مندانہ طول عمر کےلئے دعا گو ہیں۔

محمدحسن اختری
چیئرمین کونسل اہل بیت (ع)عالمی اسمبلی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .