۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آزادی شیخ زکزاکی

حوزہ/ نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے ایک بیان میں، نائجیریا کی حکومت طرف سے اپنے والدین کی چھے سال قید سے رہائی کے بعد اپنے ملک کے عوام اور شیعوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تقریباً چھے سال کی غیر قانونی حراست کے بعد اور بغیر کسی معقول وجہ کے،کچھ دن پہلے،کاڈونا ریاست نائجیریا کی سپریم کورٹ نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے معاملے میں دستاویزات کو ناقابل اعتبار قرار دیا اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا،شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی آزادی کے سلسلے میں ان کے بیٹے محمد ابراہیم زکزاکی نے، سوشل میڈیا پر ایک خط شائع کرتے ہوئے عوام کی طرف سے مسلسل چھے سال کی مزاحمت اور اپنے لیڈر کی حمایت کےلئے استقامت کا مظاہرہ کرنے پر زکزاکی خاندان کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اس تشکر نامے کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

جیسا کہ آپ جانتے ہیں!کچھ دن پہلے،میرے والد شیخ ابراہیم زکزاکی اور میری والدہ زینب ابراہیم،کو سپریم کورٹ آف کاڈونا ریاست نائجیریا کی جانب سے ان کے کیس میں موجود شواہد کو غلط قرار دینے کے بعد رہا کیا گیا اور عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا کہ دونوں  حکومت اور فوجی حکام کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات سے بری ہیں۔

ہم اس عظیم اور تاریخی فتح کے لئے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں اور نائجیریا کے شیعوں اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان چھے سالوں کے دوران شیخ زکزاکی اور ان کے خاندان کو نہیں بھولا اور مختلف طریقوں سے ہماری اور اسلامی تحریک نائجیریا کی حمایت کی۔

میں اپنی اور خاندان شیخ زکزاکی کی طرف سے،ابوجا دارالحکومت میں شیعوں اور اہل بیت (ع) کے پیروکاروں سمیت کانو،کاڈونا،کٹسینہ اور دیگر علاقے جہاں علوم و معارف اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کے حامل لوگوں،کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کیونکہ کئی سالوں کے دوران ، آپ نے ہمیشہ مذہبی تقریبات اور پرامن جلوسوں کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ آپ ہمیشہ اپنے نظریات کے تحفظ اور اپنے قائد کی مکمل حمایت کے راستے پر ثابت قدم ہیں۔

یہاں پر تمام بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں،امن اور آزادی کے محافظوں سمیت اسلامی ممالک کے عوام، ایشیائی اور عرب ممالک سمیت یورپی ممالک کا شکریہ ادا کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ جنہوں نے ان تمام سالوں میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور نائیجیریا کے مظلوم لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما کی قید کے دوران ملکی  اور غیر ملکی میڈیا پر سیاسی اور استکبار جہاں کی طرف سے دباؤ کے باوجود ان کا کردار غیر جانبدار اور بے نظیر رہا اور مختلف طریقوں اور زبانوں کے ذریعے ہماری آواز کو دنیا تک پہنچایا۔

آخر میں،میں یہ ضرور کہوں گا کہ میری زبان ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی قدردانی کرنے سے قاصر ہے کہ جنہوں نے ہمارا، ایک عظیم اور تاریخی آزادی اور فتح کے راستے پر ساتھ دیا،اس سلسلے میں خداوند منان کی بارگاہ میں آپ سب کے لئے اجر عظیم اور دنیا و آخرت کی سعادت کی تمنا کرتا ہوں۔

والسَّلام علیکم

محمد ابراہیم فرزند شیخ زکزاکی 
29جولائی 2021ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .