۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ/ اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی خبر نے مومنوں کی خوشیاں دوبالاکردی ہیں، تو دوسری طرف ظالم حکومت کو ایک مظلوم کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور عدالت کو یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ شیخ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور فرضی ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے بہترین کالم نگار و صحافی نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر کی خوشی کے ساتھ اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی خبر نے مومنوں کی خوشیاں دوبالاکردی ہیں ۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نائیجیریا کے عظیم لیڈر اور ظلم کے خلاف پوری طاقت سے کھڑے رہنے والے رہنما کا نام ہے ۔ انہوں نے ہر قسم کے مشکلات برداشت کر لیں لیکن ظلم کا ساتھ نہیں دیا۔ جب وہاں کی ظالم حکومت نے انہیں فوج سے ٹکرانے اور غیر قانونی برتاؤ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تو انہیں ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران ان کے فرزندوں کی شہادت بھی ہوجاتی ہے اور آپ کی طبیعت بھی ناساز ۔ دوا اور ضروریات کا سامان مہیا نہیں ہوپاتا پھر بھی آپ کسی قسم کے شک و شبہ کا سہار الیے بغیر محکم طریقہ سے حق کے راستہ پر برقراررہے اور آج آخر کار ظالم حکومت کو ایک مظلوم کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے پڑے ۔ عدالت نے فیصلہ کیا ہے شیخ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور فرضی ہیں ۔

ان کی رہائی کی خبر سن کر اہالیان نائیجریا کے درمیان خوشی کا سماں بندھا ہوا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد شفایاب ہوں اور پھر سے تبلیغ دین حق کی راہ پر گامزن ہوجائیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .