۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
زکزاکی

حوزہ/ اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا سے ایک باوثوق ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارہ حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی نائیجیریا کی سرکاری جیل سے رہائی کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع نے مزید کہاکہ شیخ زکزاکی رہائی کے بعد کاڈونا شہر میں اپنے بیٹے کے گھر گئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ زکزاکی کے مقدمے کی سماعت کا آخری اجلاس کل ہوا اور آخر کار جج نے قبول کیا کہ شیخ زکزاکی کے خلاف تمام ثبوت غیر حقیقی ہیں۔

 دریں اثنا،نائجیریا کے ایک طالب علم نے حوزہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اگرچہ اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو رہا کردیا گیا ہے ، لیکن ہم اب بھی مطمئن نہیں ہیں کہ نائیجیریا کی حکومت شیخ زکزاکی کو ایک اور غلط بہانے کے تحت گرفتار نہ کرے۔

یاد رہے کہ تقریباً چھے سال قبل،اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ زینب ابراہیم،کو نائیجیریا کی حکومت نے ان کے حامیوں اور فوج کے مابین جھڑپوں کے بہانے گرفتار کیا تھا۔

اس عرصے کے دوران،شیخ زکزاکی کو بنیادی طبی اور صحت کی خدمات سے محروم کردیا گیا تھا اور اب ان کی جسمانی حالت تشویشناک ہے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی 6سال کی صعوبتیں کے بعد جیل سے رہا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .