۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله عیسی قاسم و شیخ زکزاکی

حوزہ/ اسلامی تحریک بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم نے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی جیل سے رہائی پر مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تحریک بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

اسلام اور راہ خدا کے غیور مجاہد،انسانی عزت و وقار اور انسانوں کی عزت مندانہ آزادی کے ہمدرد محترم شیخ ابراہیم زکزاکی!

سلام علیکم

جناب عالی کی ظالموں کی قید سے رہائی کا دن مومنوں اور ان تمام لوگوں،جو آزادی اور انسانی برادری میں آپ کے انسانی کردار کے قدردان،حق کی بالا دستی اور انصاف کے پھیلاؤ کے لئے کوشاں اور اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لئے سوائے عزت، وقار اور آزادی نہیں چاہتے اور حد الامکان ظلم کے خلاف جد و جہد کرتے ہیں،کے لئے حقیقی خوشی کا دن ہونا چاہئے تھا۔

خدا کی راہ میں جہاد اور مشکلات پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظالموں کی رسوائی کے ساتھ آپ کی عزت مندانہ آزادی، جناب عالی کے لئے مبارک ہو۔

خدا آپ اور آپ کی محترمہ شریک حیات کو صحت و سلامتی اور آپ اور آپ کے تمام عزیزوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .