۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
بيان مركز إدارة الحوزات العلمية لدعم الشيخ "إبراهيم الزكزاكي"

حوزہ/ ابراہیم زکزاکی اپنے بے مثال ایثار قربانی اور صبر واستقامت کے باعث اقوام عالم میں ایک عظیم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عظیم انقلابی رہنما حضرت علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید سے رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی طویل قید کے بعد رھائی سے دنیا بھر کے حسینیوں میں خوشی کا سماں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی اپنے بے مثال ایثار قربانی اور صبر واستقامت کے باعث اقوام عالم میں ایک عظیم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ نائیجیریا کی سر زمین کو اس بات پر ناز ہونا چاہئے کہ اس نے زکزاکی جیسے انمول موتی بشریت کو تحفے میں دیئے ہیں کہ چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور چھ سال کی طویل قید بھی جس کے آھنی ارادے کو متزلزل نہیں کر سکی۔ طویل قید کے بعد زکزاکی کی رھائی پر نائیجیریا کی بہادر عوام اور دنیا بھر کے انقلابیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نائیجیریا کی بہادر عوام خراج تحسین کی مستحق ہے جس نے مجاہد رہنما علامہ ابراہیم زکزاکی کی رھائی کے لئے مسلسل جدوجہد کی۔ نائیجیریا کے بہادر حسینیوں کو یہ بات ذھن نشین رکھنی چاہئے کہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ اور خدا کی راہ میں ان کی اور ان کے عظیم رہنما زکزاکی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .