۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں أیک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ناٸیجیرین حکومت انہیں انصاف دینے کے لیے تیار نہیں ہے انہیں جیل میں علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جا رہی لہذا ان کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی رہاٸی کے لٸے عالمی سطح پر احتجاج ہورہا ہے. ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں أیک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ راہ خدا میں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور پھر طویل قید و بلند کی صعوبتیں صبر و استقامت کے اس پہاڑ کو متزلل نہ کرسکیں۔ زکزکی پر انسانيت کو ناز کرنا چاہٸے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صداٸے احتجاج بلند کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .