۵ آذر ۱۳۹۹ | Nov 25, 2020
شیعہ مسنگ پرسنز

حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے کل بروز اتوار 2بجے دن مزار قائد کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جائے گا۔متاثرہ خاندانوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ ۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر قائد سے لاپتہ کیئے گئے شیعہ جوانوں کے اہل خانہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر کل علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے کل بروز اتوار 2بجے دن مزار قائد کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جائے گا۔متاثرہ خاندانوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے ملک بھر سے جبری لاپتہ درجنوں شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے کل 22نومبر بروز اتوار دن دو بجے قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے مزار کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے جاری بیان میں جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیاروں کی فوری باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
6 + 12 =