حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ اور مذہبی امور کے ماہر، خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی تربیت کے شعبے میں سرگرم استاد حجۃ الاسلام والمسلمین استاد العلماء و استاذ الاساتذہ الحاج آقای شیخ محمد حسن راستگو رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انالله واناالیه راجعون رضا بقضائه و تسليما لأمره
موةُ العالِم، موةُ العالَم
العلماءُ باقون ما بقي الدهر
اذامات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لایسدها شيءٌ
من مات علی حب آل محمد مات شهیدا
آہ حجۃ الاسلام والمسلمین استاد العلماء و استاذ الاساتذہ الحاج آقای شیخ محمد حسن راستگو رحمۃ اللہ علیہ (اسم با مسمیٰ) واقعا ایک شخص جو حصول علم کے مختلف اور بہترین مفید ذرائع ابلاغ دین کے اسپیشلسٹ، مخصوصا نسلِ نونہالان، نوجوانان، جوانان اور سب تک مقاصد و اہداف محمد و آل محمد علیہم السلام کما حقہ پہنچانے والے عالم دین اور جنہوں نے جمہوری اسلامی ایران کے مختلف ملکی و صوبائی الیکٹرانک میڈیا یعنی ٹی وی چینلز اور ریڈیو پہ بسا اوقات رکارڈنگ کے ذریعے اور لائیو دروس قرآن و حدیث کی روشنی میں عرصۂ دراز تک کماحقہ خدمات انجام دینے والی شخصیت اور جمہوری اسلامی ایران کے بہترین ادارے سازمان تبلیغات اسلامی میں ادارہ تربیت مربیان نونہالان و نوجوانان کے سابق مسئول اور دیگر اہم ترین ذمیداریوں کو احسن انداز میں مسئولیت کے فرائض نبھانے والی شخصیت اس فانی جہان سے ملتِ اسلامیہ کو داغِ مفارقت دے گئے۔
اس دلخراش اور غمگین موقعے پر سب سے پہلے اپنے وقت کے امام ، ہادیٔ برحق حضرت امام العصر و الزمان عج،مقام معظم رھبری مدظلہ العالی،تمام مراجع تقلید عظام،علمائے اعلام،طلاب دینی،تمام حوزہ ھای علمیہ، مخصوصا حوزہ علمیہ قم و مشہد مقدس، انکے شاگردوں، ساتھیوں،جمہوری اسلامی ایران کی میڈیا میں انکے تمام ہمدست ساتھیوں،عزیز و اقارب،نونہالان و نوجوانانِ ملتِ ایران بالاخص انکے خانوادے کی خدمت میں دکھی دل سے تسلیت و تعزیت عرض کرتاہوں۔
واقعا انہوں نے قبل از انقلاب و بعد از انقلاب اور مختلف محاذوں پہ واقعا نونہالوں، نوجوانوں، حتیٰ حوزہ ھائے علمیہ قم المقدسہ و مشہد مقدس، تہران اور دیگر مختلف مقامات پہ جو مخلصانہ خدمات انجام دی تھیں انہیں تاابد یاد رکھا جائے گا۔
افسوس کہ ایسی برجستہ علمی و ادبی شخصیت ملت جمہوری اسلامی ایران کو ہی نہیں بلکہ ملت جہان اسلام مخصوصا جہانِ تشیع کو داغِ مفارقت دے گئی ہے۔
انکی خدمات و زحمات و افکار و نظریات کو یقینا تا ابد رکھا جائے گا۔
یقینا انکی روح پرفتوح انکی ان بے تحاشا اور مخلصانہ خدمات کے سبب شاد ہوگی اور وہ رحمت الٰہی کے حصول کے حقدار قرار پائیں گے۔
اس دلخراش موقعے پہ اس عالمِ ربانی کی روح کی بلندیٔ درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل کیلئے تمام مومنین و مومنات کی خدمت میں ملتمس ہوں۔
خدا متعال انکی روح پرفتوح کو اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے اور انہیں بابِ مدینۃ العلم حضرت امام علی علیہ السلام و ائمۂ معصومین علیہم السلام کے جوار میں مقامِ علیا عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔
کرم علی حیدری المشہدی
مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔
سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان۔
صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ۔
23 نومبر2020