۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وفاق المدارس الشیعہ

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ نجف اشرف عراق، قم ایران و دیگر شہروں میں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے شام کو الشہادۃ الثانویہ العالمہ تا الشہادۃ العالمیہ (میٹرک تا ایم۔ اے عربی اسلامیات) وفاق المدارس کے نصاب کی Distance learning (فاصلاتی تعلیم) اور امتحان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور سے شام، عراق اور ایران میں مقیم پاکستانی دینی طالب علموں کے لیے اہم اطلاعیہ جاری کیا گیا ہے۔

اس اطلاعیہ میں کہا گیا ہے کہ اس امر کی وضاحت/تصریح کی جاتی ہے کہ:

1_ہائر ایجوکیشن کے مراسلہ نمبر : No. DUAL DEGREE/AD-1/QA/2015/674مورخہ 13 نومبر 2015 کی شق 7 کے تحت اگر کسی نے ایک ادارہ/یونیورسٹی سے بطور “ریگولر” طالب علم بی۔اے یا ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی ہو اور اسی سال کسی دوسرے ادارہ، یونیورسٹی سے Distance learning (فاصلاتی تعلیم کے تحت یہی ڈگری حاصل کی ہو اس کی اجازت ہے.

2_مذکورہ بالا ضابطہ کے تحت وفاق المدارس الشیعہ نجف اشرف عراق، قم ایران و دیگر شہروں میں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے شام کو الشہادۃ الثانویہ العالمہ تا الشہادۃ العالمیہ (میٹرک تا ایک اے عربی اسلامیات) وفاق المدارس کے نصاب کی Distance learning (فاصلاتی تعلیم) اور امتحان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .