۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے رکنو میں جعفریہ سنٹر دورہ کے موقع پر کہا کہ میں ان عزیز طلباء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو رکنو کا مستقبل سنوار رہے ہیں، بغیر کسی لالچ کے اپنی مصروفیات کے باوجود جعفریہ سنٹر کیلئے ٹائم نکال کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر حجتہ الاسلام ولمسلمین علامہ محمد رمضان توقیر اور علامہ محمد حنیف رکنوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے رکنو میں جعفریہ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں کا معائنہ کیا، بچوں سے قرآن پاک کے ساتھ ساتھ مختلف بنیادی فقہی مسائل سنے، جبکہ بچوں کی اچھی کارکردگی دیکھ کر انہیں انعامات سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ آج اس جعفریہ سنٹر میں بچے اور بچیوں کی کثیر تعداد دیکھ کر دل خوش ہوگیا، یہ بہت اچھی کاوش ہے اور اس عمل کی بہت سخت ضرورت ہے، ہماری ہر مسجد ہر امام بارگاہ اور ہر محلے میں ایسے دینی سنٹر ہونے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان عزیز طلباء اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو رکنو کا مستقبل سنوار رہے ہیں، بغیر کسی لالچ کے اپنی مصروفیات کے باوجود جعفریہ سنٹر کیلئے ٹائم نکال کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔

علامہ رمضان توقیر نے مزید کہا کہ ہم اس جعفریہ سنٹر کو ان سنٹرز کے ساتھ شامل کر رہے ہیں جو جامعہ النجف کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی طرف سے چلائے جاتے ہیں اور اس سنٹر کو بھی ہر مہینے جامعہ النجف کوٹلی امام حسین کی طرف سے 2000 روپے دیئے جائیں گے۔

آخر میں علامہ محمد حنیف رکنوی نے بچوں، اساتذہ کرام اور جملہ مومنین کیلئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .