۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
میکرون

حوزہ/ پاکستان کے وزیر انسانی حقوق نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ پوسٹ کے ذریعے میکرون کو ایڈولف ہٹلر سے تشبیہ دے کر فرانسیسی حکومت کو ناراض کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے انسانی حقوق کی وزیر مزاری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ پوسٹ کے ذریعے فرانسیسی صدر میکرون سے پوچھا ہے کہ میکرون صرف فرانسیسیوں کے لئے اظہار رائے کی آزادی کیوں دیتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق، مزاری نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ فرانسیسی اسکولوں میں مسلمان بچے شناختی کارڈ رکھنے پر مجبور ہیں ، جبکہ ان کے ساتھی ایسا کرنے پر مجبور نہیں ہیں ، یہ صورتحال بالکل ایسی ہے جیسے یہودیوں کو نازیوں کے دور میں اپنی دیانت کو ظاہر کرنے کے لئے اپنے کپڑوں پر زرد ستارہ لگانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔   

کچھ لوگ یہ کہہ کر رہے ہیں کہ پاکستانی وزیر مزاری نے فرانسیسی صدر میکرون کا نازیوں کے رہنما سے موازنہ کر کے غلطی کی ہے ،لہذا یہ موازنہ درست نہیں ہے،جبکہ جہاں جہاں اکثریت اسلام کے ماننے والوں کی ہے ان کا یہ ماننا ہے کہ فرانسیسی صدر نے دو ارب مسلمانوں کے عقائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرانسیسی اسکولوں میں مسلم طلبات اور ان کے ہم جماعتوں میں حجاب پر پابندی عائد کرکے ریڈ لائن کراس کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .