۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

حوزہ/ امام علیہ سلام کی عالمی حکومت کے مقدمات فراہم کرنے کے لیے مومنین کا سیاسی میدان میں اجتماعی کردار ادا کرنا لازمی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور ضلع تشکیل دیا جس میں محترمہ پروفیسر گل فردوس کو ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔

 اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دور حاضر میں ہماری سب سے اہم ذمہ داری اپنے وقت کے امام کے ظہور کی زمینہ سازی فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں علم کے ساتھ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا اگر خواتین اپنے گھر کے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی میں بھی اہم کردار ادا کریں تو ہم اپنے ھدف سے قریب تر ہوتے چلے جائیں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ امام علیہ سلام کی عالمی حکومت کے مقدمات فراہم کرنے کے لیے مومنین کا سیاسی میدان میں اجتماعی کردار ادا کرنا لازمی ہے۔ اس موقع پر محترمہ تحسین شیرازی نے بھی خواتین سے خطاب کیا ،بعد ازاں مجلہ حریم ولایت اور دیگر کتب بطور ھدیہ مومنات میں تقسیم کی گئیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .