۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہاکہ وہ ایک ایسے عظیم انسان تھے جنہوں نے اپنی تمام عمر امت مسلمہ کے فکری ارتقاء اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں وقف کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے نامور عالم دین اور مبلغ اسلام علامہ ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے فارن آفس سےجاری اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ برصغیر کے ممتاز عالم دین، مفکراور اتحاد امت کے داعی جناب مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی وفات امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے مزید کہاکہ وہ ایک ایسے عظیم انسان تھے جنہوں نے اپنی تمام عمر امت مسلمہ کے فکری ارتقاء اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں وقف کی۔

اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں، ان سے کسب فیض کرنے والوں اور بالخصوص ان کے وابستگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور وابستگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .