۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خواتین

حوزہ/ مجالس و عزاداری الہی معاشرہ کے قیام کے لیے سب سے ذیادہ موثر ہیں بانیان مجالس اپنے فرائض دینی سے آگاہ ہوں اور اس مقدس منبر پر ایسے علماے کرام اور ذاکرین کو دعوت خطاب دیں جو امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کے لیے اس معاشرہ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چنیوٹ/ اگر ہمارا عقیدہ و ایمان مضبوط ہو ، اور دین اسلام کے تمام تر شرعی احکامات کی بجا آوری میں کوتاہی نہ برتیں تو ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی کے لیے بھی بہترین خدمات سر انجام دے سکتے ہیں پھر ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ ضرور بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے منعقدہ مجلس عزا میں کیا۔

 انہوں نے کہا یہ مجالس و عزاداری الہی معاشرہ کے قیام کے لیے سب سے ذیادہ موثر ہیں بانیان مجالس اپنے فرائض دینی سے آگاہ ہوں اور اس مقدس منبر پر ایسے علماے کرام اور ذاکرین کو دعوت خطاب دیں جو امام مہدی علیہ سلام کے ظہور کے لیے اس معاشرہ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

 انہوں نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں ہر طرف بے حیائی اور برائی اپنے عروج پر ہے دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان ذہنوں کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے وہیں مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو دشمن کے اسی ہتھیار سے اس کی چالوں کا مقابلہ کرنا ہے اور تعلیمات محمدی کو معاشرے میں دوام بخشنے کیلیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .