۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
محترمہ نرگس سجاد

حوزہ/ اس طرح کی گرفتاریاں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں اور نہ ان سے ہمارے حوصلے پست ہوتے ہیں بلکہ یہ عوامل ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک نیا ولولہ اور تحرک پیدا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اٹک/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے اٹک میں مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی اور مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراۃ العین سے ضلعی سیکرٹری مالیات اٹک محترمہ نزہت نقوی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی محترمہ نرگس سجاد نے اسلام آباد دھرنے میں وفاقی پولیس کے خواتین اور بچوں کو گرفتار کرنے کے شرمناک عمل پر استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کو سراہا اور انھیں  گلدستے اور تحائف پیش کیے۔

انہوں نے کہا یہ گرفتاریاں اور اسارت ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں اور نہ ان سے ہمارے حوصلے پست ہوتے ہیں بلکہ یہ عوامل ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک نیا ولولہ اور تحرک پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں شہداء اور مسنگ پرسنز کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ضروت ہے جس میں شہداء اور مسنگ پرسنز کے خانوادوں سے ملاقات کی جاۓ اور لوگوں کو ان کے بارے میں آگاہی دے کر ان کے اندر احساس ذمہ داری پیدا کیا جاسکے۔

 اس موقع پر محترمہ زینب بنت الھدٰی کا کہنا تھا آگاہی مہم کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنانا چاہیے ویبنار اور آن لائن پروگرامز کے ذریعے ان اہم قومی ایشوز کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس ملاقات میں آئی ایس او طالبات کا وفد بھی موجود تھا ۔ یونٹ صدر مرضیہ زہرا کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگان جیسے ایشوز کو قومی سطح پر بلا تفریق مذہب و مسلک اجاگر کیا جاۓ ملاقات میں ضلعی سیکرٹری جنرل عاصمہ نقوی بھی موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .