۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فائزہ نقوی

حوزہ/ مرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان شعبہ خواتین نے کہا کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ جمعیت علماءپاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے ہندوستان کے ساتھ تجارت کو مسئلہ کشمیر کی 5 اگست کی پوزیشن پر بحالی سے مشروط کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت نہ کرنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کروائے اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کا ساتھ دے ۔

پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت اور تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بان ہے مگر حکومتی اقدامات مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں ایک تقریر اور کشمیر کی متنازع حیثیت کے خاتمے کے بعد جمعہ کے دن احتجاج کے علاوہ حکومت نے کشمیر پر بے حسی کا مظاہرہ ہی کیا ہے۔ ہندوستان سے تجارت کی بحالی مسلہ کشمیر کی سابقہ پوزیشن سے مشروط کرنا بھی عوامی دباؤ کا نتیجہ ہے، جسے جے یو پی سراہتی ہے ۔

فائزہ نقوی نے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنا ہے یا سفارتی تعلقات استعمال کرکے دیرینہ مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے گا، کیونکہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔عالمی برادری کا مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .