شیعہ مسنگ پرسنز
-
میرپور بٹھورو؛ ہندو بچی عزادار کی بازیابی کے لئے عیدالفطر کے دن احتجاج
حوزہ/ 10 محرم الحرام 2021 کو ضلع سکھر کے علاقے سنگرار سے 7 سالہ ہندو بچی پریا کماری کو شہدائے کربلا کی یاد میں لوگوں کو پانی پلاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا جو اب تک بازیاب نہیں ہو سکیں ہیں۔
-
کراچی؛ لاپتہ شیعہ عزادار بازیاب نہ ہوئے تو یومِ علیؑ کے جلوس دھرنے میں بدل دیں گے،ورثاء کی پریس کانفرنس
حوزہ/ ہم جس ملک میں رہتے ہیں یہاں قانون بھی ہے اور آئین بھی ہے لیکن ہمارا بیٹا کس قانون کے تحت ہماری نظروں سے اوجھل ہے۔پم پاکستان میں امن اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔
-
پاکستان میں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور نوجوان لاپتہ
حوزہ/ ایک ہفتہ قبل شیعہ عزادار فدا عباس زیدی اسلام آباد سے جبری طور پہ لاپتہ کردیا گیا ہے۔
-
اسلام کا حقیقی چہرہ؛ کربلائے حسینی سے ملتا ہے، علامہ امین شہیدی
حوزه/ پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ امین شہیدی نے راولپنڈی میں عشرۂ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ؛ کربلائے حسینی سے ملتا ہے جہاں جرأت، عقل، استدلال، معنویت اور انسان کی فکری و روحانی ضرورتیں میسر ہیں۔
-
واقعۂ کربلا کے بنیادی ترین عوامل و اسباب میں سے ایک ولایت کا انکار تھا، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
حوزه/ مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے سربراہ اور سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے قم المقدسہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا کے وقوع پذیر ہونے کے اسباب و عوامل میں سے سب سے اہم ترین سبب یہ تھا کہ لوگوں نے ولایت کا انکار کر دیا تھا۔
-
پاکستان میں شیعہ جبری گمشدگیاں۔۔۔۔آخر کب تک اور کیوں؟
حوزہ/ ملک پاکستان میں لاکھوں شیعہ جوان ایسے ہیں جو کال کوٹھڑیوں کی نذر ہوٸے اور کتنے ایسے ہیں جو سالوں سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔نہ انکا جرم بیان کیا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے۔سالوں سے ایک مکتب کو یوں نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ملک میں سرگرم عمل ہے
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا کردار تاریخ کا نمائندہ باب ہے اور قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت افروز قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان فلاحی، سماجی، مذہبی اور سیاسی مدار میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
-
18 روز سے لاپتہ شیعہ عالم دین،علامہ فضل عباس قمی گھر پہنچ گئے
حوزہ/ 18 روز قبل لاپتہ ہونیوالےمسجد مصطفیٰ کے امام، مدرسہ مدینۃ العلم کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ فضل عباس قمی بخیریت واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔
-
پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
حوزہ/ صدر ایس یو سی سندھ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بالخصوص علامہ فضل عباس کی فی الفور بازیابی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا پاکستان میں علماء، دینی طلباء اور شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: علماء، طلباء کی جبری گمشدگیاں، وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعظم، آرمی چیف جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔
-
شیخوپورہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ فضل عباس قمی لاپتہ کر دیئے گئے
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے رہنماء اور جامع مسجد المصطفیٰ شیخوپورہ کے خطیب اور جامعہ مدینہ العلم کے پرنسپل حجت الاسلام فضل عباس قمی کو مدرسے سے لاپتہ کر دیا گیا۔
-
کیا ملک پاکستان میں منظم منصوبے کے تحت اہل تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟
حوزہ/ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اہل تشیع افسران کی فہرستیں تیار کی گئیں اور پھر ان کو شیعہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ مذکورہ افسران کے انتخاب کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ اگر شیعہ قوم کی جانب سے ردعمل آتا ہے، تو اس سے بھی شیعہ افسر ہی نشانہ بنیں اور شیعہ کو شیعوں سے ہی نقصان پہنچایا جائے۔
-
روزے کی حالت میں سڑک پر بیٹھے ہوئے خاندان اپنے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ ملک پاکستان میں عجیب انصاف کا نظام ہے ملک کو لوٹنے والے با اثر لوگ آزاد ہو رہے ہیں۔ یہ کیسا نظام ہے جہاں خود حکومت لوگوں کو اغوا کرتی ہے اور پھر انہیں اپنی عدالتوں میں پیش کر نے کو تیار نہیں ہوتی ۔
-
تصاویر/ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان میں احتجاجی دھرنا
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔
-
پاکستان میں جمہوریت نہیں آمرانہ نظام ہے، علامہ مرزا یوسف حسین
حوزہ/ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے مرجھائے ہوئے چہرے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ اس ملک کے باسی نہیں تباہ حال پناہ گزین ہیں، ملک میں جمہوریت نہیں اب تک آمرانہ نظام ہے۔
-
تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ فلسطین کے مظلوم عوام اپنی سر زمین کی بقا کے لٸے لڑ رہے ہیں۔ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے اس لئے کہ فلسطین کے مظلوم عوام غاصبوں کے مقابلے میں اپنی ارض وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
-
اسرائیل ایک ایسی حکومت ہے جس کا حقیقت میں کوئی قانونی وجود نہیں، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی طاقتیں سمجھتی ہیں جس کے پاس اسلحہ ہوگا،فوج ہوگی اسی کی جیت ہو گی تو وہ سمجھ لیں جو انجام داعش کا شام اور عراق میں ہوا ہے وہی حشر انکا بھی ہوگا۔
-
بائیس دن سے مائیں بہنیں دھرنے پر ہیں،ریاست مدینہ کا والی کہاں ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل سندھ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو اس ملک میں آئین کے اندر رہ کر مطالبات کرے اس کی کوئی بات نہیں سنتا لیکن جو لٹھ لے کر باہر نکلے گا انکی بات بھی سنی جاتی ہے اور ان سے معاملات بھی طے کئے جاتے ہیں۔
-
شیعہ قوم کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ ہمیں اعصابی جنگ میں الجھا کر پسپا کر لے گی، تو یہ اس کی بھول ہے، ملت تشیع اپنے نظریات پر اٹل ہے، ہم حق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں چھوڑ سکتے۔
-
سپریم لیڈر تحریک حسینی پاکستان:
بے گناہ لوگوں کو غائب کرکے ریاست لوگوں کو خود سے دور کر رہی ہے، علامہ عابد الحسینی
حوزہ/ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو اس طریقہ سے غائب کردینا کونسا قانون ہے، یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات سے ریاست لوگوں کو خود سے دور کرتی ہے۔ہم اس دھرنے سمیت ملک بھر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور یہ احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہنا چاہئے۔
-
پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔
-
انتظامیہ نلتر واقعہ کو طول دیکر کیس کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے، آغا راحت حسین
حوزہ/ انتظامیہ نلتر واقعہ کو طول دیکر کیس کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے جو کسی صورت علاقے کے مفاد میں نہیں، چند شر پسندوں کی ایما پر بے گناہ افراد کی گرفتاری سخت تشویشناک ہے۔
-
ملت تشیع پر ناز ہے جو حق کے راستے پر ہمیشہ ثابت قدم ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے۔جبری گمشدہ افراد مظلومین ہیں اور مظلوم کی حمایت خدا کا حکم اور انبیاء کا شعار ہے۔کوئی کتنا بھی بڑا مجرم یا ملزم کیوں نہ ہو ایک آزاد ریاست میں اسے غائب نہیں کیا جا سکتا۔کسی کو جبری لاپتا کرنا جنگل کا قانون تو ہو سکتا ہے لیکن ایک آئینی ریاست ایسی لاقانونیت کی اجازت نہیں دے سکتی۔
-
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراؤں پر منظم احتجاج کریں گے، علامہ ہاشم موسوی
حوزہ/ ہزارہ برادری کے نامور عالم دین نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ کے ہزارہ کمیونٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کراچی کے عوام ان کی حمایت اور مددمیں صف اول میں نظر آئے آج لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے دیے جانے والے اس دھرنے کی مومنین کوئٹہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔حکومت سے مسنگ پرسن کی جلد از جلدبازیاب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
کیا یہی مملکت مدینہ ہے؟
حوزہ/ میں سابق کریکیٹر، لاحق حکمراں سے بدگمان نہیں ہوں بس ان کے "مملکت مدینہ" کے مطلب کو تاخیر سے سمجھا وہ جس "مملکت مدینہ" کی رٹ لگاتے ہیں وہ مملکت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد کی ہے کہ جس میں خود حضور کے دل کے ٹکڑے اور انکے چاہنے والے اپنے ہی وطن میں غریب ہو گئے تھے، جملہ حقوق سے محروم کر دئیے گئے تھے۔
-
حصہ اول:
ایک جبری گمشدہ کی آپ بیتی؛ ظلم کے خنجر کو بڑی حیرت ہے!
حوزہ/ یہ کہانی ہے اس دن کی جب عید کے دن میں خوشیاں منا رہا تھا،میرے بیوی بچے ماں سب خوشیوں میں مصروف تھے،مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے ہوئے اچانک دروازے کی دستک نے مجھے دروازے کی جانب متوجہ کیا.میں مہمانوں سے معزرت کر کہ اس کی جانب اٹھا،باہر گیا تو دیکھا میرے استقبال میں 35-40 افراد آئے تھے۔
-
کراچی میں استقبال ماہ رمضان کانفرنس:
شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی؛اکابرین ملت مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں، علامہ سید رضی جعفر نقوی
حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ریاست سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اکابرین ملت مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں اور آگے بڑھ کر ایک دوسرے کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔
-
صدر شیعہ علماءکونسل پنجاب:
وطن پاک میں لاقانونیت سے لگتا ہے پاکستان خود مختار ملک نہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیعہ علما کونسل جبری طور پر لاپتہ شیعہ افراد کمیٹی کے احتجاجی دھرنے کی حمایت کرتی ہے،جبری گمشدگی واقعات میں اضافہ ریاست اور عوام کے لئے تشویشناک ہے، بغیر کسی مقدمہ کے جبری طور پر لاپتہ اور قید رکھنا غیر آئینی ،غیر انسانی اور غیر اسلامی فعل ہے۔
-
ہم امن پسند قوم ہیں کمزور قوم نہیں، اسیروں کو رہا نہیں کیا تو عاشورا کے جلوسوں کا رخ پارلیمنٹ کی طرف کردیں گے، آغا سید جواد الموسوی
حوزہ/ ہم ایک مہذب قوم ہیں ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کی قوم ہیں جنہوں نے ہمیں تعلیم و تہذیب سکھایا ہے، ہم ان طاقت کے مراکز اور ریاست کو کہتے ہیں مکتب تشیع کی اس بےچینیوں کو ختم کرتے ہوئے اسیروں کو رہا کردے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم عاشورا کے جلوسوں کا رخ پارلیمنٹ کی طرف کردیں۔