۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سائرہ ابراہیم 

حوزہ/ مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے کہا کہ عصر حاضر میں جس چیز کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے وہ شعیہ سنی اتحاد کی فضا قائم کرنا ہے اس پر آشوب دور میں دشمن مختلف زرائع استعمال کر کے ہمارے نوجوانوں کو بے راہ روی کی طرف مائل کر رہا ہے دشمن سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کر کے اپنے مقاصد کے حصول کو آسان بنا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری وڈیو پیغام میں کہا ہے کے عصر حاضر میں جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ شعیہ سنی اتحاد کی فضا قائم کرنا ہے  اس پر آشوب دور میں دشمن مختلف زرائع استعمال کر کے ہمارے نوجوانوں کو بے  راہ روی کی طرف مائل کر رہا ہے دشمن سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کر کے اپنے مقاصد کے حصول کو آسان بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کے دشمن کو پہچانیں کب تک ہم بغیر شعور کے آگے بڑھیں مقصد امام حسین کو سمجھیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں اور معاشرے کوباشعور بنائیں اور نوجوان نسل کو آگاہی بیداری دیں سوشل میڈیا اس وقت ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے  سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کریں اور کسی بھی قسم کے تفرقہ پھیلانے والے مواد سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کے ہمیں نوجوان نسل کو آگاہی  دینے کیلیے پروگرام کرنے ہوں گے تاکہ انہیں اس اہم ہتھیار کو دین کی ترویج اور تحفظ کے لیے استعمال کرنے پر ترغیب دی جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا شیعہ سنی اتحاد ہماری طاقت ہے شیعہ سنی اتحاد ہماری جیت اور دشمن کی ہار ہے دشمن اس اتحاد کو برباد کر کے خطہ میں اپنے مقاصد کا حصول کرتا ہے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے زریعے بے قابو کیا جاتا ہے اور علاقے کا امن تباہ کرتا ہے خدارا دشمن کا ہتھیار نہ بنیں حکمت عملی سے کام لیں تاکے آپ معاشرہ ساز فرد بن سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .